Getlike

Translate

شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

حکومت نے توانائی بچت قومی پروگرام کا اعلان کردیا جس کے تحت شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابین...

حکومت نے توانائی بچت قومی پروگرام کا اعلان کردیا جس کے تحت شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کفایت شعاری کی پالیسی دی جارہی ہے، کفایت شعاری کے حوالے سے کمیٹی میں سیکرٹری پاور، وزیردفاع سمیت دیگر وزرا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ مارکیٹیں اور ریسٹورینٹ رات 8 بجے بند کیے جائیں گے، دنیا بھر میں مارکیٹیں شام 6 بجے تک بند ہوتی ہیں لیکن ہمارے ہاں رات 2 بجے تک کھلی ہوتی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 20 فیصد سرکاری ملازمین گھر سے کام کریں گے، مختلف ذرائع سے توانائی کی بچت کرکے معیشت کو اربوں کا فائدہ ہوگا، اس فیصلے سے 8 سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی اور 62 ارب روپے بچائے جاسکیں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آئندہ دو روز میں توانائی بچت کے حوالے سے صوبوں سے تجاویز مانگی جائیں گی، توانائی بچت کا یہ قومی پروگرام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ای بائیکس متعارف کرانے جارہے ہیں جس کے لیے الیکٹرک بائیکس کی درآمد شروع ہوچکی ہے، اس کے علاوہ پرانے پنکھے 120 سے 130 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، نئے پنکھے تقریباً 40 سے 60 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، ان پنکھوں کے استعمال سے 15 ارب روپے کی بچت ہوگی، ایل ای ڈی بلبوں کے استعمال سے 23 ارب روپے کی بچت ہوگی، گھروں میں پنکھے اور ایئرکنڈیشنڈ کے استعمال میں بچت سے 8 سے 9 ہزارمیگاواٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کپیسٹی پے منٹس کی مد میں 28 ارب بلین ماہانہ بچت ہوگی، گیس فراہم کرنے والی کمپنیاں گیزر کیلئے بچت کے آلات فراہم کریں گی، اس سے 92 ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی، متبادل اسٹریٹ لائٹس جلانے سے چار ارب روپے کی بچت ہوگی۔

COMMENTS

BLOGGER
Getlike
Name

B4G RAI,1,check malaysia visa online,1,IFTTT,1,Malaysia evisa,1,malaysia immigration,3,malaysia immigration for pakistanis,2,Malaysia visa,1,malaysia visa check online,1,malaysia visa for pakistan,3,malaysia visa for pakistani,3,Naveed e Seher,3,The News International - Entertainment,4,Uncategorized,1,اوورسیز پاکستانی، اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ لاپتہ، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ,1,بلیک لسٹ کتنے سال،,1,بین الاقوامی,125,پاکستان,39,ٹیکنالوجی,4,جابز,3,ری ہائرنگ، 6p، ملائشیا کا ویزا، ملائشیا کا ویزہ، غیر ملکی لیبر، ملائشیا میں ویزا، ملائشیا میں ویزہ،,4,سعودی عرب، سعودی ایئر لائن، سعودیہ کا ویزا، سعودی عرب کا ویزا، عمرہ ویزا، عمرہ ویزہ،,1,سنگاپور میں نوکری، سنگاپور کا ویزا، سنگاپور کا ویزہ، سنگاپور میں جاب، سنگاپور کی نوکری،,3,سوڈان کا ویزا، سوڈان میں جنگ، سوڈان میں پاکستانی،,1,سیاست,11,سیرت النبی,1,صحت,1,قصے کہانیاں,11,کالمز,2,کھیل,12,کوریا میں پاکستانی، کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا میں پاکستانی،,1,ملائشیا آئی سی، پلانٹیشن ورکر، ملائشیا ویزہ، ملیشیا ویزہ، غیر قانونی ورکر,2,وظائف,2,
ltr
item
Naveed e Seher: شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
Naveed e Seher
https://www.naveedeseher.com/2022/12/10-8.html
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/2022/12/10-8.html
true
7135682991932393266
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content