Getlike

Translate

یہ عظمت کے 20 برس ہیں‘، رونالڈو کے آنسوؤں نے کروڑوں دل توڑ دیے

حالیہ عہد کے بہترین فٹ بالرز میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو کے پرتگال کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ختم ہو گیا۔ مگر کیا یہ شکست ان کے کیریئر کے ...

حالیہ عہد کے بہترین فٹ بالرز میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو کے پرتگال کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ختم ہو گیا۔ مگر کیا یہ شکست ان کے کیریئر کے خاتمے پر بھی منتج ہوگی۔
ورلڈ کپ کے میچز میں کرسٹیانو رونالڈو کو زیادہ تر متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتارا گیا اور اب مراکش سے شکست کے بعد ٹیم کے ٹورنامنٹ کے باہر ہونے پر اُن کے آنسوؤں نے کروڑوں فٹبال شائقین کے دل توڑ دیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے فٹ بال اور رونالڈو کے مداح پرتگال کی شکست سے زیادہ سٹار کھلاڑی کے میدان سے رخصتی کے منظر پر دلبرداشتہ ہیں۔
کروڑوں فٹ بال شائقین نے کرسٹیانو رونالڈو کو اُن کے بہترین کھیل پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اطالوی ٹی وی کے ہوسٹ اینڈریانو ڈیل مونتے نے ٹویٹ کیا کہ ’روئیں مت کیونکہ یہ گزر گیا، ہنس پڑیں کیونکہ یہ ہو چکا۔ رونالڈو نے اس رات سب کچھ یہیں رکھ دیا۔ زندگی کے تمام 38 برس۔ وہ دو دہائیاں اپنے کھیل کے عروج پر رہے۔ تاحال توجہ کا مرکز ہیں۔ کیا زبردست رول ماڈل، متاثر کُن اور لیجنڈ ہیں۔‘
رونالڈو کے ایک مداح کی جانب سے اُن کے کیریئر کے اہم واقعات کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کر کے لکھا گیا کہ ’کرسٹیانو رونالڈو، مادیرا سے آنے والا ایک لڑکا جو خواب لے آیا تھا۔ اس لڑکے نے کبھی ہمت نہیں ہاری، اپنے خواب کی تعبیر کے لیے دوسروں سے زیادہ محنت کی۔ یہ عظمت کے 20 برس ہیں۔‘
ایک ٹوئٹر صارف پیرز مورگن نے لکھا کہ ’رونالڈو کو روتے دیکھنا افسردگی میں مبتلا کر دیتا ہے کیونکہ ورلڈ کپ جیتنے کا اُس کا خواب چکنا چور ہو چکا۔ وہ لوگ جو اُس کا مذاق اڑا رہے ہیں یہ ضرور یاد رکھیں کہ انہوں نے فٹ بال کے لیے کیا کیا۔ میرے لیے وہ گوٹ ہے، ایک عظیم کھلاڑی جس نے آن اینڈ آف دا فیلڈ اپنی زندگی کا مشکل ترین برس گزارا۔ اُس نے عزت کمائی۔‘
پرتگال کے گھانا کے خلاف پہلے گروپ میچ میں متنازع پینلٹی حاصل کر کے گول کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو ایسے کھلاڑی بن گئے جس نے پانچ ورلڈ کپ میں گول سکور کیے۔ تاہم اس کے بعد وہ کوئی گول نہ کر سکے۔
جنوبی کوریا کے خلاف میچ میں متبال کھلاڑی کے طور پر شامل کیے جانے پر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کے کوچ سے تلخی ہوئی اور پھر وہ اگلے میچز میں میں بھی کھیل شروع ہونے پر بینچ پر متبادل کھلاڑی کے طور پر بیٹھے نظر آئے۔

COMMENTS

BLOGGER
Getlike
Name

B4G RAI,1,check malaysia visa online,1,IFTTT,11,Malaysia evisa,1,malaysia immigration,3,malaysia immigration for pakistanis,2,Malaysia visa,1,malaysia visa check online,1,malaysia visa for pakistan,3,malaysia visa for pakistani,3,Naveed e Seher,3,The News International - Entertainment,4,The Star : News Feed,10,Uncategorized,1,اوورسیز پاکستانی، اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ لاپتہ، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ,1,بلیک لسٹ کتنے سال،,1,بین الاقوامی,125,پاکستان,39,ٹیکنالوجی,4,جابز,3,ری ہائرنگ، 6p، ملائشیا کا ویزا، ملائشیا کا ویزہ، غیر ملکی لیبر، ملائشیا میں ویزا، ملائشیا میں ویزہ،,4,سعودی عرب، سعودی ایئر لائن، سعودیہ کا ویزا، سعودی عرب کا ویزا، عمرہ ویزا، عمرہ ویزہ،,1,سنگاپور میں نوکری، سنگاپور کا ویزا، سنگاپور کا ویزہ، سنگاپور میں جاب، سنگاپور کی نوکری،,3,سوڈان کا ویزا، سوڈان میں جنگ، سوڈان میں پاکستانی،,1,سیاست,11,سیرت النبی,1,صحت,1,قصے کہانیاں,11,کالمز,2,کھیل,12,کوریا میں پاکستانی، کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا میں پاکستانی،,1,ملائشیا آئی سی، پلانٹیشن ورکر، ملائشیا ویزہ، ملیشیا ویزہ، غیر قانونی ورکر,2,وظائف,2,
ltr
item
Naveed e Seher: یہ عظمت کے 20 برس ہیں‘، رونالڈو کے آنسوؤں نے کروڑوں دل توڑ دیے
یہ عظمت کے 20 برس ہیں‘، رونالڈو کے آنسوؤں نے کروڑوں دل توڑ دیے
Naveed e Seher
https://www.naveedeseher.com/2022/12/20.html
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/2022/12/20.html
true
7135682991932393266
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content