Getlike

Translate

روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی، 30 فیصد سستا تیل ملے گا۔ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی، 30 فیصد سستا تیل ملے گا۔ آئی ایم ایف کی نئی قسط کے لیے تمام معاملات پور...

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی، 30 فیصد سستا تیل ملے گا۔ آئی ایم ایف کی نئی قسط کے لیے تمام معاملات پورے ہیں، سعودی عرب نے بھی پاکستان کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی نئی قسط کے لیے تمام معاملات پورے ہیں، سعودی عرب نے بھی پاکستان کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے، روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی ہے اور کوشش ہے 30 فیصد سستا تیل روس سے مل جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کریں تو بڑھائیں گے بھی نہیں لیکن پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے والی کمٹمنٹ ماضی کی ہے، وہ پوری کرنا ہوگی۔

نجی ٹی وی کو انٹریو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی کو کال واپڈا ہاؤس اور کہیں اور سے آئی، انہوں نے باجوہ کو کہا کہ انہیں یہ مشورہ دیا گیا جس پر جنرل (ر) باجوہ نے جواب دیا کہ آپ کی جو مرضی ہے کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف تو پرویز الٰہی کے لیے تیار نہیں تھے، میں نے نواز شریف کو رضامند کیا لیکن پرویزالٰہی نے جو کیا اس سے دھچکا لگا، اب پرویزالٰہی کی واپسی کے حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کروں گا۔ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے لیے جو نام شہباز شریف نے دیا، نواز شریف نے توثیق کردی، صدر مملکت آرمی چیف کی سمری مسترد کرتے تو حکومت کے پاس پلان بی موجود تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کے نام سمری میں دیے گئے ان کو ریٹین کرنا پلان اے کا حصہ تھا اور پلان بی یہ تھا کہ جن کا نام آرمی چیف کےلیے گیا تھا، ان کوپروموٹ کرکے وائس چیف آف آرمی اسٹاف بنادیتے۔ ان کا کہنا تھاکہ توقع ہے نئے آرمی چیف اپنے ادارے اور سسٹم میں بہتری لائیں گے۔ صدر عارف علوی سے ملاقاتوں پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ صدر کی خواہش ہے کہ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات ہوں، انہیں کہہ دیا ہے کہ مذاکرات شرائط کے ساتھ نہیں ہوسکتے اور وقت سے پہلے الیکشن ناممکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو منا کر اسمبلی میں نہیں لاؤں گا، پی ٹی آئی کو آنا ہے تو خود آجائیں۔

COMMENTS

BLOGGER
Getlike
Name

B4G RAI,1,check malaysia visa online,1,Malaysia evisa,1,malaysia immigration,3,malaysia immigration for pakistanis,2,Malaysia visa,1,malaysia visa check online,1,malaysia visa for pakistan,3,malaysia visa for pakistani,3,Uncategorized,1,اوورسیز پاکستانی، اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ لاپتہ، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ,1,بلیک لسٹ کتنے سال،,1,بین الاقوامی,125,پاکستان,39,ٹیکنالوجی,4,جابز,3,ری ہائرنگ، 6p، ملائشیا کا ویزا، ملائشیا کا ویزہ، غیر ملکی لیبر، ملائشیا میں ویزا، ملائشیا میں ویزہ،,4,سعودی عرب، سعودی ایئر لائن، سعودیہ کا ویزا، سعودی عرب کا ویزا، عمرہ ویزا، عمرہ ویزہ،,1,سنگاپور میں نوکری، سنگاپور کا ویزا، سنگاپور کا ویزہ، سنگاپور میں جاب، سنگاپور کی نوکری،,3,سوڈان کا ویزا، سوڈان میں جنگ، سوڈان میں پاکستانی،,1,سیاست,11,سیرت النبی,1,صحت,1,قصے کہانیاں,11,کالمز,2,کھیل,12,کوریا میں پاکستانی، کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا میں پاکستانی،,1,ملائشیا آئی سی، پلانٹیشن ورکر، ملائشیا ویزہ، ملیشیا ویزہ، غیر قانونی ورکر,2,وظائف,2,
ltr
item
Naveed e Seher: روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی، 30 فیصد سستا تیل ملے گا۔ اسحاق ڈار
روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی، 30 فیصد سستا تیل ملے گا۔ اسحاق ڈار
Naveed e Seher
https://www.naveedeseher.com/2022/12/30.html
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/2022/12/30.html
true
7135682991932393266
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content