Getlike

Translate

ملتان ٹیسٹ جیتنے کے امکانات 50 فیصد ہیں: کوچ محمد یوسف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ کہ گرین شرٹس کے ملتان ٹیسٹ جیتنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیا...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ کہ گرین شرٹس کے ملتان ٹیسٹ جیتنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں محمد یوسف نے کہا کہ ’اگر میچ کو دیکھا جائے تو کھلاڑی پُراعتماد ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں سیشن میں کھیل بدلتا ہے، جیسے پہلے سیشن میں تین وکٹیں گریں لیکن اگلے سیشن میں امام الحق اور سعود شکیل کی شراکت کے باعث انگلینڈ پر پریشر آ گیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یہ ہے کہ ہر سیشن میں یہ کھیل تبدیل ہوتا ہے۔‘
رن ریٹ میں بہتری آنے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ ’یہ بات چلتی رہتی ہے، وہ خود بھی بتاتے ہیں، بعض اوقات حالات ایسے ہوتے ہیں کہ ہم کُھل کر نہیں کھیل سکتے، انگلینڈ کی ٹیم تھوڑا تیز کھیلتی ہے، ہم جیسے چاہیے، ویسے ہی کھیل رہے ہیں۔‘
17 دسمبر سے کراچی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پِچ کے بارے میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ’پچز وہ ہونی چاہییں جن سے نتیجہ نکلے، مزہ ایسی ہی پچ کا آتا ہے۔ جیسا یہ میچ چل رہا ہے، تین دن میں تین اننگز ختم ہو گئیں ہیں، پچز ہمیں ہوم ایڈوانٹیج کو مدِنظر رکھتے ہوئے بنانی چاہیے۔‘
محمد رضوان کی ٹیسٹ کرکٹ میں خراب فارم اور ان کی جگہ سرفراز احمد کو کھلانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’یہ میرے اختیار میں نہیں ہے۔‘
خیال رہے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اسے جیت کے لیے مزید 157 رنز درکار ہیں۔

COMMENTS

BLOGGER
Getlike
Name

B4G RAI,1,check malaysia visa online,1,IFTTT,8,Malaysia evisa,1,malaysia immigration,3,malaysia immigration for pakistanis,2,Malaysia visa,1,malaysia visa check online,1,malaysia visa for pakistan,3,malaysia visa for pakistani,3,Naveed e Seher,3,The News International - Entertainment,4,The Star : News Feed,7,Uncategorized,1,اوورسیز پاکستانی، اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ لاپتہ، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ,1,بلیک لسٹ کتنے سال،,1,بین الاقوامی,125,پاکستان,39,ٹیکنالوجی,4,جابز,3,ری ہائرنگ، 6p، ملائشیا کا ویزا، ملائشیا کا ویزہ، غیر ملکی لیبر، ملائشیا میں ویزا، ملائشیا میں ویزہ،,4,سعودی عرب، سعودی ایئر لائن، سعودیہ کا ویزا، سعودی عرب کا ویزا، عمرہ ویزا، عمرہ ویزہ،,1,سنگاپور میں نوکری، سنگاپور کا ویزا، سنگاپور کا ویزہ، سنگاپور میں جاب، سنگاپور کی نوکری،,3,سوڈان کا ویزا، سوڈان میں جنگ، سوڈان میں پاکستانی،,1,سیاست,11,سیرت النبی,1,صحت,1,قصے کہانیاں,11,کالمز,2,کھیل,12,کوریا میں پاکستانی، کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا میں پاکستانی،,1,ملائشیا آئی سی، پلانٹیشن ورکر، ملائشیا ویزہ، ملیشیا ویزہ، غیر قانونی ورکر,2,وظائف,2,
ltr
item
Naveed e Seher: ملتان ٹیسٹ جیتنے کے امکانات 50 فیصد ہیں: کوچ محمد یوسف
ملتان ٹیسٹ جیتنے کے امکانات 50 فیصد ہیں: کوچ محمد یوسف
Naveed e Seher
https://www.naveedeseher.com/2022/12/50.html
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/2022/12/50.html
true
7135682991932393266
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content