پی سی بی کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے ملتان میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چ...
پی سی بی کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے ملتان میں شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ گزشتہ سیزن کے فائنلسٹ ملتان سلطانز سے ہوگا۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔
پی ایس ایل کا باقاعدہ شیڈول اس وقت تک ظاہر نہیں کیا جائے گا جب تک لیگ کی فرنچائزز سے مشاورت نہیں کی جاتی۔ لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی پاکستان سپر لیگ کے میچز کے میزبان شہر ہونے جا رہے ہیں۔ پی ایس ایل میں 9 فروری کو ٹیموں کی فائنل لسٹ جاری کر دی جائے گی۔
میچز کا آغاز 13 فروری کو ہونا ہے جبکہ فائنل 19 مارچ کو ہو گا۔
COMMENTS