پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ سے کپتان بابر اعظم ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 میں اپنی بری فارم کا شکار تھے۔ سال پورا ہون...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ سے کپتان بابر اعظم ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 میں اپنی بری فارم کا شکار تھے۔
سال پورا ہونے کے باوجود بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اس سال بھی سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں۔
بابر اعظم نے تمام فارمیٹس میں 44 اننگ کھیل کر 51 کی ایوریج سے 2075 رنز بنائے ہیں، اس کارکردگی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 6 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اتنی پرفارمنس دینے کے بعد بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اس سال شدید اور کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے.
یاد رہے دو بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اچھی پرفارمنس نہ دکھا سکے تھے جس میں ایشیا کپ 2022 اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا ٹورنامنٹ بھی شامل ہے۔
COMMENTS