قطر کے الثمامہ سٹیڈیم میں مراکش، پرتگال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افری...
قطر کے الثمامہ سٹیڈیم میں مراکش، پرتگال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقن اور عرب ٹیم بن گئی ہے۔
مراکش شمالی افریقہ کا مسلم اکثریتی ملک ہے اور اس کی جیت پر عرب دنیا میں بھی اس وقت جشن کا سماں دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس جشن کی جھلک سوشل میڈیا پر بھی نظر آ رہی ہے۔
کھیلوں پر رپورٹنگ کرنے والے صحافی ساج صادق نے ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں مراکش کے کھلاڑی زمین پر سجدہ ریز ہو کر جیت کا جشن منا رہے ہیں۔
Morocco celebrate their fantastic win over Portugal with a Sajdah #FIFAWorldCup pic.twitter.com/uDl4wj74HX
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) December 10, 2022
مراکش کی جیت کے بعد ان کے کھلاڑی سفیان بوفال اپنی والدہ کو گراؤنڈ میں لے آئے اور ان کے ساتھ والہانہ انداز میں ناچتے ہوئے جیت کا جشن منایا، جسے صارفین نے بہت پسند کیا۔
ٹام فرینکلن نامی صارف نے ایک ٹویٹ میں سفیان بوفال کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’انہیں اپنی والدہ سے بھرپور محبت ہے۔‘
DANCE BOUFAL DANCE!
Another reason I’m so happy I pulled Boufal’s sticker…his love for his mother is so damn wholesome! #AtlasLions fans have a good one here. #TeamMorocco @sosoboufal19
(Video credit: @Copa90) pic.twitter.com/wUny5F0kIf
— Tom Franklin (@TomFranklinSTL) December 10, 2022
COMMENTS