Getlike

Translate

نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے؟ کہاں لینڈ کریں گے؟ مقدمات کیسے ختم ہوں گے؟

پاکستان میں موجود مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اگلے برس جنوری میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ اس سے قبل بھ...

پاکستان میں موجود مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اگلے برس جنوری میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔
اس سے قبل بھی پارٹی کی جانب سے متعدد بار کہا گیا کہ مسلم لیگ ن اگلے انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے سے پہلے نواز شریف کی وطن واپسی چاہتی ہے۔ کیونکہ یہ ان کی انتخابی مہم کے لیے ناگزیر ہے۔
مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما سینیٹر افنان اللہ خان نے چند ہفتے پہلے میڈیا کو بتایا تھا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی ان کی انتخابی مہم کا اہم جزو ہے اور نواز شریف کی جلسوں میں شرکت اور خطاب کو پارٹی انتخابات جیتنے کی حکمت عملی میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔
لیکن نواز شریف کی وطن واپسی میں کچھ قانونی نکتے حائل ہیں اور مرکز میں ان کی جماعت کی حکومت ہونے کے باوجود انہیں عدالتوں سے کچھ ایسے احکامات کی ضرورت ہے جو انہیں پاکستان واپسی پر جیل جانے سے بچائیں اور گرفتاری سے محفوظ رکھیں۔

حفاظتی ضمانت کی شرائط

نومبر 2019 میں جب نواز شریف علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے تو وہ اس وقت جیل میں تھے اور عدالت سے چار ہفتوں کی ضمانت لے کر گئے تھے۔ لیکن اب جب وہ چار سال سے زائد عرصے بعد واپس لوٹ رہے ہیں تو انہیں ایک مرتبہ پھر عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کو معقول وجوہات دینا پڑیں گی۔
سینیئر ماہر قانون عارف چوہدری ایڈووکیٹ کہتے ہیں کہ رائج عدالتی طریق کار اور قوانین کے تحت نواز شریف جب بھی وطن واپس آئیں، انہیں خود کو عدالت کے حوالے کرنا چاہیے اور اس کے بعد عدالت ان کی کسی اپیل پر غور کرے گی۔
تاہم ان کے خیال میں مرکز میں نواز شریف کی جماعت کی حکومت کی وجہ سے انہیں فائدہ مل سکتا ہے اور حکومت کے ماتحت ادارے کچھ ایسی توجیحات پیش کر سکتے ہیں جن کی وجہ سے عدالت انہیں فوری ریلیف فراہم کر دے۔
وکیل اسامہ ملک کے مطابق نواز شریف کے خلاف اس وقت العزیزیہ سٹیل ملز، چوہدری شوگر ملز اور توشہ خانہ سمیت متعدد مقدمات ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لندن روانگی سے پہلے العزیزیہ سٹیل ملز کیس میں سزا بھگت رہے تھے اور اس دوران ہی انہیں طبی بنیادوں پر عدالت سے خصوصی اجازت نامے کے تحت بیرون ملک بھیجا گیا تھا۔
’اب جب وہ واپس آ رہے ہیں تو ایک طریقہ تو یہ ہے کہ وہ جیل جائیں اور وہاں سے اپنا مقدمہ دوبارہ لڑیں، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ حکومت کوئی ایسا حکم پاس کرے کہ نواز شریف کی سزا ختم ہو جائے اور تیسرا طریقہ یہ ہے کہ نواز شریف حفاظتی ضمانت حاصل کریں اور اس کے بعد ان مقدمات میں ریلیف حاصل کریں۔‘
اسامہ ملک اور عارف چوہدری دونوں اتفاق کرتے ہیں کہ پاکستان کے رائج قوانین اور عدالتی نظام کے تحت نواز شریف کو حفاظتی ضمانت کے حصول کے لیے خود عدالت میں پیش ہو کر خود کو حوالے کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے بعد ہی انہیں کوئی ریلیف مل سکتا ہے۔
ان کے مطابق اس بات کا امکان موجود ہے کہ نواز شریف اپنی آمد سے پہلے ہی وکیل یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعے عدالت سے حفاظتی ضمانت کے لیے استدعا کریں۔ لیکن اس صورت میں عام طور پر حفاظتی ضمانت نہیں ملتی۔ اگر نواز شریف کو خود کو عدالت میں پیش کیے بغیر ضمانت مل گئی تو یہ ایک نئی مثال ہو گی۔
تاہم مختلف مقدمات میں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے پاس کسی بھی ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کا حق موجود ہے۔
نواز شریف کی واپسی اور گرفتاری سے بچنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لاہور یا اسلام آباد ہائی کورٹ جا کر ضمانت حاصل کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے طے کی جانے والی حکمت عملی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں امجد پرویز کا کہنا تھا کہ وہ حفاظتی ضمانت حاصل کریں گے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

نواز شریف کہاں لینڈ کریں گے؟

اسامہ ملک ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ یہ پہلو بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے کہ نواز شریف پاکستان واپسی پر لینڈ کہاں کریں گے۔
’اگر پی ٹی آئی کی پنجاب میں حکومت قائم رہتی ہے تو نواز شریف کا لاہور میں لینڈ کرنا کافی مشکل ہے۔ اگر انہیں آمد سے پہلے حفاظتی ضمانت نہیں ملتی تو لاہور پہنچتے ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا اور ضمانت ملنے کی صورت میں بھی لاہور میں ان کے لیے انتظامی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔‘
اسی طرح اگر وہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترتے ہیں تو یہ ضلع اٹک کی حدود میں آتا ہے جو کہ صوبہ پنجاب میں ہے۔ اگرچہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر تمام ہوائی اڈوں کا کنٹرول سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہے لیکن پھر بھی اگر پنجاب حکومت چاہے تو ان کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
نواز شریف کے لیے واپسی کا محفوظ ترین مقام چکلالہ میں فضائیہ کا ایئرمارشل نور خان ایئر بیس ہو سکتا ہے لیکن اس کا دارومدار ان کی واپس آنے کی حیثیت پر ہوگا کہ وہ ایک ضمانت یافتہ سابق وزیراعظم کے طور پر آ رہے ہیں یا پھر ایک ایسے قیدی کے طور پر جنہوں نے واپس آ کر جیل جانا ہے۔ اور اس پر بھی کہ وہ واپسی پر اپنا عوامی استقبال چاہتے ہیں یا خاموشی سے سیدھے عدالت یا اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔

دیرپا ریلیف کے لیے اقدامات

قانونی ماہرین کے مطابق واپسی کے بعد نواز شریف کا اپنے خلاف بقیہ مقدمات میں ریلیف کچھ زیادہ مشکل نہیں رہے گا۔
نیب اور ایف آئی اے کو صرف عدالت میں جا کر یہ کہنا ہو گا کہ وہ نواز شریف کے خلاف فیصلوں سے مطمئن نہیں، لہٰذا ان مقدمات کی کارروائی ازسرِنو کی جائے یا پھر وہ اپنی کسی غلطی کا اعتراف کر کے ان فیصلوں کو ختم کروا سکتے ہیں۔

COMMENTS

BLOGGER
Getlike
Name

B4G RAI,1,check malaysia visa online,1,Malaysia evisa,1,malaysia immigration,3,malaysia immigration for pakistanis,2,Malaysia visa,1,malaysia visa check online,1,malaysia visa for pakistan,3,malaysia visa for pakistani,3,Uncategorized,1,اوورسیز پاکستانی، اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ لاپتہ، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ,1,بلیک لسٹ کتنے سال،,1,بین الاقوامی,125,پاکستان,39,ٹیکنالوجی,4,جابز,3,ری ہائرنگ، 6p، ملائشیا کا ویزا، ملائشیا کا ویزہ، غیر ملکی لیبر، ملائشیا میں ویزا، ملائشیا میں ویزہ،,4,سعودی عرب، سعودی ایئر لائن، سعودیہ کا ویزا، سعودی عرب کا ویزا، عمرہ ویزا، عمرہ ویزہ،,1,سنگاپور میں نوکری، سنگاپور کا ویزا، سنگاپور کا ویزہ، سنگاپور میں جاب، سنگاپور کی نوکری،,3,سوڈان کا ویزا، سوڈان میں جنگ، سوڈان میں پاکستانی،,1,سیاست,11,سیرت النبی,1,صحت,1,قصے کہانیاں,11,کالمز,2,کھیل,12,کوریا میں پاکستانی، کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا میں پاکستانی،,1,ملائشیا آئی سی، پلانٹیشن ورکر، ملائشیا ویزہ، ملیشیا ویزہ، غیر قانونی ورکر,2,وظائف,2,
ltr
item
Naveed e Seher: نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے؟ کہاں لینڈ کریں گے؟ مقدمات کیسے ختم ہوں گے؟
نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے؟ کہاں لینڈ کریں گے؟ مقدمات کیسے ختم ہوں گے؟
Naveed e Seher
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_11.html
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_11.html
true
7135682991932393266
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content