یہ گجرات کا مشہور اکرام ہسپتال ہے ہماری ایک رشتہ دار خاتون کے گردن کے نیچے سینے کے اوپری طرف گلٹی بن گئی ڈاکٹر اکرام سے ملے تو کہنے لگے کینس...
یہ گجرات کا مشہور اکرام ہسپتال ہے ہماری ایک رشتہ دار خاتون کے گردن کے نیچے سینے کے اوپری طرف گلٹی بن گئی
ڈاکٹر اکرام سے ملے تو کہنے لگے کینسر ہو سکتا ہے اب لگی دوڑ اور اس خاتون کے چھوٹے بچے اور خاندان میں دکھ کی لہر برپا ہوگئی خیر دوائی لیتے رہے فیس جمع کرواتے رہے شوکت خانم لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائے تو کینسر کا نام و نشان نہ آیا بس گلٹی میں مواد آیا پھر بھی فیس بھرتے رہے دوائی لیتے رہے
پھر ہماری طرف سے کچھ جیب بھری گئی تو ڈاکٹر اکرام نے اپنے ہی ہسپتال آنے والے ایک ڈاکٹر محسن کو ریفر کردیا اسکی فیس جمع کروائی گئی چار گھنٹے کے بعد ڈاکٹر محسن نے کہا کہ کینسر ہوسکتا ہے آپ انھیں میرے ہسپتال جو گوجرانوالہ نندی پور پاور پلانٹ کے پاس ہے وہاں لے آئیں ہم اپنی مشینوں سے ٹیسٹ کریں گے کینسر ہوا تو علاج کریں گے
اب یہاں رک جائیں شوکت خانم لیبارٹری پاکستان کی سب سے بہترین لیبارٹری کے مطابق صرف کچھ مواد ہے جو ڈاکٹر اکرام اور ڈاکٹر محسن کینسر کی نشاندہی کررہے ہیں
قصہ مختصر ہم نے جب کافی وقت پیسے بھر لیے
تو ہم ڈاکٹر چیمہ کے پاس چلے گئے اسکی بیوی کو سب کچھ بتایا اس نے چیمہ کے پاس ریفر کردیا ڈاکڑ چیمہ نے شروع سے آخر تک ساری سٹوری سنی اور کہا کہ وہاں سے آپ دس روپے کی فائل لے کے آئیں اور جب وہ لائی تو اگلا منظر یہ تھا کہ اس نے ڈاکٹر اکرام اور ڈاکٹر محسن کے تمام ڈاکومنٹ اور بکواسیات پھاڑ کے کچرے کی ٹوکری میں پھینکی اور شوکت خانم کی رپورٹس اس دس روپے والی فائل میں لگائی اور کہا کہ انکو خدا کا خوف نہیں پتہ نہیں ایسا کیوں کرتے ہیں آپ کو کچھ بھی نہیں ہے یہ گلٹی نما مواد ہے پہلے یہ دوائی لیں کھائیں آرام آگیا تو ٹھیک ورنہ چھوٹا سا کٹ مار کے آپکا گلٹی نما مواد باہر نکال دیں گے
خیر دوائی شروع کی اللّہ نے کرم کیا اور ایک مہینے کے اندر ہی وہ خاتون دوائی سے ناصرف ٹھیک ہوگئی بلکہ انھیں پتہ بھی نہیں کہ انھیں کچھ ہوا تھا
ان پرائیویٹ ہسپتالوں میں بیٹھی مافیا نے ناجانے کتنے غریبوں کے گھر اجاڑ ے بڑے بڑے ہسپتال بنا رکھے ہیں ان سے احتیاط کریں۔
ندیم انصاری
COMMENTS