Getlike

Translate

یہ ایک حقیقی واقعے کی تصویر ہے۔۔۔ اس لیے ہر انسان لازمی پڑھے

وہ خود ایک اعلیٰ عہدے پر فائز سرکاری ملازم تھا اس کے تین بیٹے تھے ، تینوں سونے کا چمچ منہ میں لیے پیدا ہوئے اور شاہانہ زندگی گزرتی رہی وقت ت...

وہ خود ایک اعلیٰ عہدے پر فائز سرکاری ملازم تھا
اس کے تین بیٹے تھے ، تینوں سونے کا چمچ منہ میں لیے پیدا ہوئے اور شاہانہ زندگی گزرتی رہی وقت تیزی سے گزرا اور اس کے نام کے ساتھ (ریٹائرڈ ) لگ گیا. عہدے کی مدت ختم ہوئی، ریٹائرڈ ہو گئے اور اب زندگی کا سفر انتہاء کی طرف چل پڑا۔۔۔۔
بیٹوں نے باپ کے عہدے سے خوب لطف اٹھایا..
کہتے تھے ہمیں کیا فکر ہے
ہمارا باپ 22 گریڈ کا افسر ہے…
ہمارے کام خود بخود بنیں گے اور بنتے بھی رہے۔
ایک ٹیلی فون کال پر سب کچھ قدموں میں حاضر ہو جاتا تھا
پھر وہ دن آ گیا ۔۔۔۔۔
جب بیٹے یہ بھول گئے کہ یہ وہی باپ ہے
جس کے نام و عہدے کی وجہ سے لوگ ہمیں سر سر کہتے تھے
باپ کسی بیماری کی وجہ سے چلنے پھرنے اور بولنے سے معذور ہو گیا
بیٹے کہنے لگے اب تو باپ کی کمزوری دیکھی نہیں جاتی
ایک بیٹے نے کہا کہ ابا کی جائیداد و مال کی تقسیم کرتے ہیں
نہ جانے کب مر جائے
اب تو شرم آتی ہے بتاتے ہوئے کہ
لوگ کیا کہیں گے
جب دوست آتے ہیں
تو سامنے یہ بوڑھا پڑا ہوتا ہے
چلو ایک نوکر مستقل ان کے ساتھ رہنے کے لیے رکھ لیتے ہیں جو ان کا خیال رکھے
بیس ہزار ماہانہ دے دیں گے
نوکر آ گیا اور اسی گھر کے ایک کمرے میں باپ کو فرش پر گدا لگا دیا گیا
نوکر کو کہا کہ اسکا پورا خیال رکھنا
ہمیں کوئی شکایت نہ ملے
بیٹوں کی شادیاں ہوئیں
ایک نے گرمی کی چھٹیاں گزارنے فرانس کا پروگرام بنایا
اور دوسرے نے لندن
اور تیسرے نے پیرس کا
اور ہر جگہ اپنا تعارف 22 گریڈ کے افسر کے بیٹے ہونے سے شروع کرتے۔
نوکر کو تاکید کی کہ ہماری 3 ماہ بعد واپسی ہوگی
تم بابا کا پورا خیال رکھنا اور وقت پر کھانا دینا
جی اچھا صاحب جی!
سب چلے گئے وہ باپ اکیلا گھر کے کمرے میں لیٹا سانس لیتا رہا
نہ چل سکتا تھا
نہ خود سے کچھ مانگ سکتا
نوکر گھر کو تالا لگا کر بازار سے بریڈ لینے گیا تو اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا لوگوں نے اسے ہاسپٹل پہنچایا
اور وہ قومے سے ہوش میں نہ آ سکا۔
بیٹوں نے نوکر کو صرف باپ کے کمرے کی چابی دے کر باقی سارے گھر کو تالے لگا کر چابیاں ساتھ لے گئے تھے۔
ملازم اس کمرے کو تالا لگا کر چابی ساتھ لے کر گیا تھا کہ ابھی واپس آ جاؤں گا۔
اب بوڑھا ریٹائرڈ سرکاری افسر کمرے میں لاک ہو چکا تھا۔
اور وہ چل پھر نہیں سکتا تھا۔
کسی کو آواز نہیں دے سکتا تھا۔
لہذا
تین ماہ بعد جب بیٹے واپس آئے اور تالا توڑ کر کمرہ کھولا گیا تو لاش کی حالت وہ ہو چکی تھی جو تصویر میں دکھائی دے رہی ہے۔
محترم خواتین و حضرات
عبرت کا مقام ہے یہ واقعہ
ہم کس طرح اپنی اولاد کے لئے حلال و حرام کی پرواہ کئے بغیر ان کا مستقبل سنوارنے کے لئے تن من دھن کھپاتے ہیں۔
اور زیادہ سے زیادہ دولت جائیدادیں بنا کر ان کا مستقبل محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں
اور سوچتے ہیں کہ یہ اولاد کل بڑھاپے میں میری خدمت کرے گی۔
اعلیٰ ترین غیر ملکی سکولوں میں دنیاوی تعلیم دلواتے ہیں۔
اور دین اسلام کی تعلیم دلوانے کو توہین سمجھتے ہیں جس میں سکھایا جاتا ہے کہ والدین کی خدمت میں عظمت ہے۔
ہر انسان جو بوتا ہے اسی کا ہی پھل پاتا ہے۔
ہمیں بھی سوچنے سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنی اولاد کو کیا تعلیم دلوا رہے ہیں
کہیں ہمارا حال بھی ایسا تو نہیں ہونے والا
سوچئے😔

COMMENTS

BLOGGER
Getlike
Name

B4G RAI,1,check malaysia visa online,1,IFTTT,1,Malaysia evisa,1,malaysia immigration,3,malaysia immigration for pakistanis,2,Malaysia visa,1,malaysia visa check online,1,malaysia visa for pakistan,3,malaysia visa for pakistani,3,Naveed e Seher,3,The News International - Entertainment,4,Uncategorized,1,اوورسیز پاکستانی، اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ لاپتہ، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ,1,بلیک لسٹ کتنے سال،,1,بین الاقوامی,125,پاکستان,39,ٹیکنالوجی,4,جابز,3,ری ہائرنگ، 6p، ملائشیا کا ویزا، ملائشیا کا ویزہ، غیر ملکی لیبر، ملائشیا میں ویزا، ملائشیا میں ویزہ،,4,سعودی عرب، سعودی ایئر لائن، سعودیہ کا ویزا، سعودی عرب کا ویزا، عمرہ ویزا، عمرہ ویزہ،,1,سنگاپور میں نوکری، سنگاپور کا ویزا، سنگاپور کا ویزہ، سنگاپور میں جاب، سنگاپور کی نوکری،,3,سوڈان کا ویزا، سوڈان میں جنگ، سوڈان میں پاکستانی،,1,سیاست,11,سیرت النبی,1,صحت,1,قصے کہانیاں,11,کالمز,2,کھیل,12,کوریا میں پاکستانی، کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا میں پاکستانی،,1,ملائشیا آئی سی، پلانٹیشن ورکر، ملائشیا ویزہ، ملیشیا ویزہ، غیر قانونی ورکر,2,وظائف,2,
ltr
item
Naveed e Seher: یہ ایک حقیقی واقعے کی تصویر ہے۔۔۔ اس لیے ہر انسان لازمی پڑھے
یہ ایک حقیقی واقعے کی تصویر ہے۔۔۔ اس لیے ہر انسان لازمی پڑھے
Naveed e Seher
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_2.html
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_2.html
true
7135682991932393266
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content