Getlike

Translate

چاہے کتنا ہی بوڑھا ہو جائے، گھر کا سب سے مضبوط ستون باپ ہی ہوتا ہے۔

کچھ دن پہلے اسلام آباد ائیرپورٹ کے منظر نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ یہ ڈیپارچر لاؤنج تھا۔ کوئی دو برس کی بچی تھی۔ باپ خداحافظ کہہ ک...

کچھ دن پہلے اسلام آباد ائیرپورٹ کے منظر نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
یہ ڈیپارچر لاؤنج تھا۔
کوئی دو برس کی بچی تھی۔
باپ خداحافظ کہہ کر مسافروں کی قطار میں لگ گیا۔
بچی نے جو اندازہ کیا کہ بابا چھوڑ کر جارہے ہیں۔
وہ اتنی بلند آواز سے روئی کہ اس کا تڑپنا دیکھا نہ جاتا تھا۔
تین لوگ جو گاڑی میں ساتھ آئے تھے اس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
اس کی زبان پر یہی تھا۔۔
بابا پاس۔۔بابا پاس ۔۔
وہ ہاتھ اٹھا کر قطار کی طرف دیکھ کر مچل رہی تھی۔
میرے پہلو میں کھڑی ساتھی بولیں۔”بچی کی چیخ و پکار پر تو سب سماعتیں متوجہ ہوگئیں مگر بابا کا دل تو کسی کو نظر نہیں آرہا۔”
میں نے کہا ممکن ہے بابا آنسوؤں کو بمشکل حلق میں دھکیل رہے ہوں۔
یہ “بابا” بھی دنیا کی عجیب و غریب مخلوق ہیں۔
خود اپنے لیے نہیں جیتے۔
زندگی بھر جو کماتے ہیں اس کا پانچ فیصد بھی اپنی ذات پر خرچ نہیں کرتے۔
اپنی جوانی اور بہترین صلاحیتیں لگا کر گھر والوں کی خوشیاں خریدتے ہیں۔
مائیں تو بچوں کے ساتھ سائے کی طرح رہتی ہیں۔شیرمادر کے ہر قطرے سے ان میں اپنی محبت اتارتی ہیں۔انکی گود کی گرمی سے بچے کی حسیات بیدار ہوتی ہے۔
مگر یہ بابا تو صبح جاکر رات کو پلٹتے ہیں۔
وہ دن زیادہ مصروف گزارتے ہیں کہ اہل خانہ کا اگلا ہفتہ سہل گزر جائے۔
کچھ بابا تو تلاش معاش میں دیار غیر ہی کے ہو کر رہ جاتے ہیں۔۔
وہ بھائی ہیں تو بہنوں کی شادی، بیٹا ہے تو والدین کی کفالت و بیماری کا فریضہ۔
ہمارے والد آٹھ بچوں کے لیے گاؤں سے خالص شہد اور مکھن منگواتے تھے۔ گھر میں دیسی انڈے آتے تھے۔
کبھی مرغیاں پال لیتے کہ بچوں کی صحت اچھی ہوگی تو اچھا لکھیں پڑھیں گے۔
ایک صبح امی کو غصہ آگیا” اس پاجامے میں دو بار پیوند لگا چکی اب نیا پاجامہ بنوا لیں۔ کل ہی لٹھا لا کر چار پاجامے سی دیتی ہوں۔”
بولے”یہ پیوند میرے نبی(صلی اللہ علیہ وسلم) کی سنت ہے۔”
ہمیں بچپن سے یہی پتا تھا کہ پیوند ایک مقدس چیز ہے کہ ایک مقدس ہستی سے اس کی نسبت ہے۔
سمجھ میں نہیں آتا تھا جب کہتے تھے سالن نکال کر خالی دیگچی مجھے دے دو۔ رزق کی بے حرمتی ہوتی ہے، برتن بددعا کرتا ہے اس کو روٹی سے پونچھ کر صاف کرنا چاہیے۔
کبھی ہمارے ساتھ دسترخوان پر نہ بیٹھے آخر میں بچی پلیٹوں کو روٹی سے صاف کرتے کہ یہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔
سب بابا ایسے ہی ہوتے ہیں۔
وہ باپ کے انتقال پر تڑپ رہی تھیں کہ اکلوتا بھائی دیار غیر سے نہ آسکا۔
ابا نے قسم دی تھی کہ اس کو میرے کینسر کا نہ بتانا زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کر دے گا میری بیماری پر!!
آپ ہی جانیں! گھر کے چار کمروں میں ائرکنڈیشن ہوں تو صرف امی بابا کے کمرے کا نہیں چلتا۔
جب بچے ناراض ہوتے ہیں کہ ہیٹ ویو میں بھی خیال نہیں رکھا اپنا۔ تو ایک معصوم سا عذر کہ بیٹے “مصنوعی ٹھنڈک” سے ٹخنوں کی ہڈیاں متاثر ہوتی ہیں۔
یہ بابا لوگ بڑے مضبوط ہوتے ہیں اپنے دکھ طشتری میں سجا کر تھوڑی پیش کرتے ہیں۔۔
یہ بابا بیوی بچوں کو طارق روڈ سے عید کی شاپنگ کراتے ہیں جب اصرار کیا کہ اپنے کپڑے بھی یہیں سے خرید لیں تو ایک ہی جواب ملا۔
مجھے فلاں کی فٹنگ ہی درست آتی ہے۔
اور یوں ہمیشہ خود صدر کی پرانی دکان سے عید کا جوڑا خریدا۔۔
ہمارے سماج میں خون پسینہ کی گاڑھی کمائی سے بچوں کو جوان کرنے والے بابا مارے حیا کے کبھی جوان بیٹوں سے ان کی تنخواہ تک نہیں پوچھتے۔۔
کبھی فرمائش نہیں کرتے۔
خود کو گھر کے کونے تک محدود کر لیتے ہیں کہ زیادہ چلت پھرت سے دوسروں کی” پرائیویسی” متاثر نہ ہو۔۔
بابا اک سائبان ہوتا ہے اللّٰہ پاک سب کے سائبان کو سدا سلامت رکھیں۔ الہی آمین۔
ماخوذ

COMMENTS

BLOGGER
Getlike
Name

B4G RAI,1,check malaysia visa online,1,Malaysia evisa,1,malaysia immigration,3,malaysia immigration for pakistanis,2,Malaysia visa,1,malaysia visa check online,1,malaysia visa for pakistan,3,malaysia visa for pakistani,3,Uncategorized,1,اوورسیز پاکستانی، اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ لاپتہ، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ,1,بلیک لسٹ کتنے سال،,1,بین الاقوامی,125,پاکستان,39,ٹیکنالوجی,4,جابز,3,ری ہائرنگ، 6p، ملائشیا کا ویزا، ملائشیا کا ویزہ، غیر ملکی لیبر، ملائشیا میں ویزا، ملائشیا میں ویزہ،,4,سعودی عرب، سعودی ایئر لائن، سعودیہ کا ویزا، سعودی عرب کا ویزا، عمرہ ویزا، عمرہ ویزہ،,1,سنگاپور میں نوکری، سنگاپور کا ویزا، سنگاپور کا ویزہ، سنگاپور میں جاب، سنگاپور کی نوکری،,3,سوڈان کا ویزا، سوڈان میں جنگ، سوڈان میں پاکستانی،,1,سیاست,11,سیرت النبی,1,صحت,1,قصے کہانیاں,11,کالمز,2,کھیل,12,کوریا میں پاکستانی، کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا میں پاکستانی،,1,ملائشیا آئی سی، پلانٹیشن ورکر، ملائشیا ویزہ، ملیشیا ویزہ، غیر قانونی ورکر,2,وظائف,2,
ltr
item
Naveed e Seher: چاہے کتنا ہی بوڑھا ہو جائے، گھر کا سب سے مضبوط ستون باپ ہی ہوتا ہے۔
چاہے کتنا ہی بوڑھا ہو جائے، گھر کا سب سے مضبوط ستون باپ ہی ہوتا ہے۔
Naveed e Seher
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_21.html
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_21.html
true
7135682991932393266
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content