ٹی وی اینکر اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے۔ جمعے کو ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس پر...
ٹی وی اینکر اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے۔
جمعے کو ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہوا تھا ’جسٹ میریڈ۔‘
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں شادی کی تفصیل اور نئے شریک حیات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) December 23, 2022
ان کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے اور لوگ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ ریحام کی تیسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی 2005 میں طلاق کے بعد ختم ہو گئی تھی۔
بعدازاں جنوری 2015 میں ان کی شادی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی جو 10 ماہ تک ہی چل سکی۔
ان کی اکتوبر 2015 میں عمران خان سے طلاق ہو گئی تھی۔
COMMENTS