نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سی او...
نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سی او اے ایس نے ہفتہ کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے رکھ چکری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں کا دورہ کیا جہاں انہیں تازہ ترین صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اور مشکل حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جنگی تیاری کو سراہا۔
COMMENTS