پاکستان اسکریبل ٹیم نے ایشین یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ میں 10 میں سے چھ پوزیشنیں حاصل کرکے نمبر ون ٹیم کے طور پر جگہ بنائی۔ ہشام ہادی خان نے ب...
پاکستان اسکریبل ٹیم نے ایشین یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ میں 10 میں سے چھ پوزیشنیں حاصل کرکے نمبر ون ٹیم کے طور پر جگہ بنائی۔
ہشام ہادی خان نے بھارت کے مادھو گوپال کامتھ کو شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ اس نے دوسرے دن کے کھیل سے 1420 کے دو روزہ اسکور کے ساتھ برتری حاصل کی۔
ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کے مونس خان نے ملائیشین حریف کے خلاف سب سے زیادہ 760 کا انفرادی سکور بھی بنایا۔
واضح رہے کہ ایشین چیمپئن شپ میں گیارہ ممالک کے 60 کھلاڑی مدمقابل تھے۔ ٹاپ ٹین میں پاکستان کے چھ کھلاڑی تھے۔
ہشام پہلے، بھارت کے مادھو گوپال کامتھ دوسرے اور عفان سلمان تیسرے نمبر پر رہے۔ مونس خان نے انڈر 16 کا ٹائٹل جیتا، اور احمد سلمان نے انڈر 12 کا ٹائٹل جیتا۔
COMMENTS