آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ک...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کا دورہ کیا ہے۔ سپہ سالار نے افغان سرحد پر اگلے مورچوں میں تعینات فوجیوں کے ساتھ وقت گزارا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ کمانڈر نے آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور سرحدی صورتحال سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جب تک ہم پائیدار امن اور استحکام حاصل نہیں کر لیتے، دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی۔ امن کو خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام اورفورسزکی بےشمارقربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی، مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
COMMENTS