چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بول نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ان...
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بول نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ان کی پیٹھ میں کئی بار چھرا گھونپا۔
انہوں نے بتایا کہ قمر جاوید باجوہ ان کے دور حکومت میں اپوزیشن اور حکومت دونوں طرف سے کھیل رہے تھے اور جب بھی سابق آرمی چیف سے ان کی نیت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ہمیشہ کہا کہ وہ حکومت کے تسلسل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لیکن انہوں نے جو دعویٰ کیا اس کے بالکل برعکس کیا۔
عمران خان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ جنرل باجوہ کو ملازمت میں توسیع دینا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی اور اب کسی آرمی چیف کو توسیع نہیں دی جانی چاہیے۔
COMMENTS