ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی کے ساتھ ہی سو گئے۔ وطن واپسی کے بعد بھی ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی کو اپنی ورلڈ کپ ٹرافی ...
ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی کے ساتھ ہی سو گئے۔
وطن واپسی کے بعد بھی ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی کو اپنی ورلڈ کپ ٹرافی فتح پر یقین نہیں آرہا، انھیں اب تک سب کچھ خواب سا لگ رہا ہے، میسی ٹرافی کے ساتھ ہی سو گئے۔
اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ارجنٹائنی ٹیم کا شائقین کے ساتھ ٹرافی جیتنے کا بھرپور جشن
دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کا وطن واپسی پر شایان شان استقبال کیا گیا، فاتح کھلاڑی بیونس آئرس کے معروف مقام اوببلسک پر جمع ہوئے جہاں پر شائقین کے ساتھ مل کر میگا ٹرافی جیتنے کا بھرپور جشن منایا۔
شائقین میں بہت زیادہ جوش و خروش پایا جارہا تھا جبکہ پلیئرز نے بھی ان کے نعروں کا گرمجوشی سے جواب دیا۔ قطر سے وطن واپس پہنچنے پر سب سے پہلے لیونل میسی ٹرافی ہاتھوں میں لیے جہاز سے باہر آئے، ملک کو تیسری مرتبہ چیمپئن بنوانے والے کھلاڑیوں کو ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔
COMMENTS