Getlike

Translate

’میں آپ کی نوکرانی نہیں ہوں‘ ، مسافر کے توہین آمیز رویے پر انڈین ائیرہوسٹس برس پڑیں

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک ائیر ہوسٹس اور جہاز کے مسافر کے درمیان سخت مکالمہ ہو رہا ہے۔ اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق یہ ...

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک ائیر ہوسٹس اور جہاز کے مسافر کے درمیان سخت مکالمہ ہو رہا ہے۔
اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق یہ واقعہ استنبول سے نئی دہلی کی پرواز میں پیش آیا۔
اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فضائی کمپنی ’انڈیگو‘ کے سی ای او نے بدھ کو اپنی ائیرہوسٹس کی حمایت کی، جسے ویڈیو میں مسافر کے ساتھ تند و تیز گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

’انڈیگو‘ کے سربراہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ جہاز کے عملے کے افراد بھی انسان ہوتے ہیں۔ ان (ائیرہوسٹس کے) اس درجہ طیش میں آنے کی کوئی تو وجہ ہو گی۔‘
’میں نے گزشتہ برسوں میں عملے کے افراد کو مسافروں کی جانب سے پِٹتے اور بدکلامی کا سامنا کرتے دیکھا ہے۔‘
’امید ہے کہ وہ (ائیرہوسٹس) اس دباؤ کے باوجود عافیت سے ہوں گی۔‘
یہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کا واقعہ ہے جب ایک مسافر نے فلائٹ کے کھانے سے متعلق شکایت کی اور وہ ایک ائیرہوسٹس پر برس پڑا، جو اسے پرواز کے دوران دیے جانے والے کھانے کے ضوابط کے بارے میں بتانے کی کوشش کر رہی تھیں۔
مسافر غصے میں مسلسل اونچی آواز میں بول رہا تھا جس کے بعد ائیر ہوسٹس بھی غصے میں آ گئیں۔

ویڈیو میں کیا ہے؟

ویڈیو میں مسافر کا چہرہ دکھائی نہیں رہا۔ وہاں ایک ائیر ہوسٹس مسافر سے کہتی ہے ’آپ کی وجہ سے میری ساتھی کو رونا پڑا‘ ۔ اس کے بعد دونوں جانب سے بحث شروع ہوئی اور مسافر نے اونچی آواز میں کہا ’آپ چِلّا کیوں رہی ہیں؟ چِلّاؤ مت۔‘
اس پر ائیر ہوسٹس جواب دیتی ہے ’میں اس کی وجہ سے چِلّا رہی ہوں جو آپ نے کیا۔‘ اس کے بعد مسافر کہتا ہے ’خاموش ہو جاؤ‘ ۔ جواب میں ائیر ہوسٹس چیخ کر کہتی ہے ’تم خاموش ہو جاؤ۔‘
اس دوران ایک اور ائیر ہوسٹس صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہے۔


پھر وہی ایئر ہوسٹس مسافر سے مخاطب ہو کر کہتی ہے ’معذرت کے ساتھ، آپ سٹاف کے ساتھ اس انداز میں بات نہیں کر سکتے۔ میں آپ کو مکمل احترام سے سن رہی ہوں۔ ہم عملے کے افراد ہیں آپ کے نوکر نہیں ہیں۔‘
اس واقعے کے بعد فضائی کمپنی ’انڈیگو‘ نے کہا کہ یہ واقعہ فلائٹ 12 6ای میں پیش آیا ’جس کی وجہ بعض مسافروں کی جانب سے چنا گیا کھانا تھا۔‘
فضائی کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’ہمیں اپنے عملے کی ضروریات کا علم ہے اور ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ سفر خوشگوار رہے۔‘
’ہم واقعے کی تحقیق کر رہے ہیں لیکن یہ یقین دلاتے ہیں مسافروں کی راحت ہماری اولین ترجیح ہے۔‘

COMMENTS

BLOGGER
Getlike
Name

B4G RAI,1,check malaysia visa online,1,IFTTT,11,Malaysia evisa,1,malaysia immigration,3,malaysia immigration for pakistanis,2,Malaysia visa,1,malaysia visa check online,1,malaysia visa for pakistan,3,malaysia visa for pakistani,3,Naveed e Seher,3,The News International - Entertainment,4,The Star : News Feed,10,Uncategorized,1,اوورسیز پاکستانی، اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ لاپتہ، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ,1,بلیک لسٹ کتنے سال،,1,بین الاقوامی,125,پاکستان,39,ٹیکنالوجی,4,جابز,3,ری ہائرنگ، 6p، ملائشیا کا ویزا، ملائشیا کا ویزہ، غیر ملکی لیبر، ملائشیا میں ویزا، ملائشیا میں ویزہ،,4,سعودی عرب، سعودی ایئر لائن، سعودیہ کا ویزا، سعودی عرب کا ویزا، عمرہ ویزا، عمرہ ویزہ،,1,سنگاپور میں نوکری، سنگاپور کا ویزا، سنگاپور کا ویزہ، سنگاپور میں جاب، سنگاپور کی نوکری،,3,سوڈان کا ویزا، سوڈان میں جنگ، سوڈان میں پاکستانی،,1,سیاست,11,سیرت النبی,1,صحت,1,قصے کہانیاں,11,کالمز,2,کھیل,12,کوریا میں پاکستانی، کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا میں پاکستانی،,1,ملائشیا آئی سی، پلانٹیشن ورکر، ملائشیا ویزہ، ملیشیا ویزہ، غیر قانونی ورکر,2,وظائف,2,
ltr
item
Naveed e Seher: ’میں آپ کی نوکرانی نہیں ہوں‘ ، مسافر کے توہین آمیز رویے پر انڈین ائیرہوسٹس برس پڑیں
’میں آپ کی نوکرانی نہیں ہوں‘ ، مسافر کے توہین آمیز رویے پر انڈین ائیرہوسٹس برس پڑیں
Naveed e Seher
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_49.html
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_49.html
true
7135682991932393266
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content