پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر سعد رفیق نے وفاقی وزیر راناثناء اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان کبھی بھی مذا...
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر سعد رفیق نے وفاقی وزیر راناثناء اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کرتا۔ عمران خان نے پونے چار سال اپوزیشن سے ہاتھ تک نہ ملایا۔ عمران خان کے دور میں قانون سازی میں مدد کی۔ ہمارے تعاون کو عمران خان این آر او کا نام دیتے تھے۔
عمران خان ہمیں این آر او کے طعنے دیتے رہے جبکہ یہ این آر او دینےکے قابل ہی نہیں تھے۔ عمران خان کرسیاں پھلانگ کر اپنی کرسی پر جاتے تھے تاکہ اپوزیشن سے آنکھیں نہ ملا سکیں۔ اگر یہ سنجیدہ ہیں تو مذاکرات کا ماحول بھی بنانا پڑتا ہے۔ دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔ عمران خان جان لیں اگر اسمبلیاں توڑیں تو بے آسرا آپ نے خود ہونا ہے۔
اسمبلیاں توڑنے کا مطلب عوام کے مینڈیٹ کا مذاق اڑانا ہے۔ اگر آپ نے رابطہ کرنا ہے تو طریقہ کار کے ساتھ کریں۔ عمران خان نے دھمکی آمیز لہجے میں مذاکرات کی پیش کش کی۔ مذاکرات کبھی مشروط نہیں ہوتے۔ مذاکرات عمران خان کی ضرورت ہے ہماری نہیں۔ انتخابات اپنے وقت پر اور شفاف ہونے چاہئیے۔ ہمارے بعض اتحادیوں کو شدید تحفظات ہیں کہ ان سے بات نہیں کی جائے گی۔
COMMENTS