پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو اعلان کیا کہ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو اعلان کیا کہ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے حارث رؤف نے فیلڈنگ کے دوران گیند پر قدم رکھا جس کے باعث ان کے دائیں کواڈ میں انجری ہو گئی۔
پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ 29 سالہ فاسٹ بولر گریڈ 2 کی انجری میں مبتلا ہیں اور لاہور میں ہی ری ہیب کریں گے۔
واضح رہے کہ رؤف کو ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیجا گیا تھا، اور راولپنڈی کے بقیہ ٹیسٹ کے لیے میدان میں نہیں آئے تھے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بلے بازی کی تھی اس کے بعد دوبارہ بولنگ نہیں کی۔
حارث نے ایک نہ بھولنے والا ڈیبیو کیا۔ جس میں 13 اوورز میں 78 رنز دیے اور پہلے دن سب سے مہنگے فاسٹ بولر تھے۔
COMMENTS