Getlike

Translate

ہماری بے گناہی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہے؟ نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معافی پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہماری بے گناہی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہے۔ لندن میں می...

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معافی پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہماری بے گناہی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے ایما پر شہزاد اکبر نے جو شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے اس پر برطانیہ کے سب سے بڑے اخبار ڈیلی میل نے عدم ثبوت کی بنا پر معافی مانگ لی ہے، الله پاک نے شہباز شریف اور شریف خاندان کو سرخرو کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ منی لانڈرنگ ، کرپشن ، کمیشن ، کک بیکس فنڈز اور آفس کے غلط استعمال کے شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، ان الزامات کی نیشنل کرائم ایجنسی پہلے ہی تحقیقات کر کے شہباز شریف کو کلین چٹ دے چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کی معافی کے بعد عمران خان ، ان کی پارٹی اور شہزاد اکبر کو اپنا سر شرم سے جھکا لینا چاہیے، یہ لوگ ملک سے باہر ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔

نواز شریف نے کہا کہ برطانیہ میں نہ ن لیگ کی حکومت ہے نہ تحریک انصاف کی اور نہ ہی کسی اور سیاسی جماعت کی یہ ایک آزاد جمہوری ملک ہے عوام کی حکمرانی ہے، وہ ملک یہ کہہ رہا ہے اس ملک کے اخبار نے معافی مانگی ہے،کسی کی معصومیت اور بے گناہی کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت ہو۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہے وہ ان لوگوں پر الزامات لگا رہا ہے جنھیں برطانیہ کی عدالتوں سے بے گناہی کے ثبوت ملے، آج بچے بچے کی زبان پر توشہ خانہ چوری کے قصے ہیں، عمران خان پر کرپشن کے الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کیا گیا، ہم پر تو مفت میں ہی کیس بنتے رہے ، مفت میں جلا وطن کیا گیا مجھ پر تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنایا گیا، منتخب وزیر اعظم کو 10 ہزار ریال تنخواہ جو نہیں لی گئی اس پر نااہل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو دن دگنی رات چگنی ترقی دی، جنہوں نے پاکستان میں موٹر ویز بنائیں، جبکہ ایک منصوبے کا نام بتائیں جسکی بنیاد عمران خان نے رکھی ہو اور یہ فخر سے کہہ سکیں کہ یہ منصوبہ ہم نے شروع کیا تھا اور پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ خیبر پختون خواہ میں ایک میٹرو بنائی وہ بھی خراب اور اربوں کا خرچہ بھی ہوا جبکہ نیب کیس بھی بن گیا، بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی جب تفصیلات سامنے آئیں گی تو لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے ، 50 ارب روپے کی کرپشن ہے۔

COMMENTS

BLOGGER
Getlike
Name

B4G RAI,1,check malaysia visa online,1,Malaysia evisa,1,malaysia immigration,3,malaysia immigration for pakistanis,2,Malaysia visa,1,malaysia visa check online,1,malaysia visa for pakistan,3,malaysia visa for pakistani,3,Uncategorized,1,اوورسیز پاکستانی، اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ لاپتہ، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ,1,بلیک لسٹ کتنے سال،,1,بین الاقوامی,125,پاکستان,39,ٹیکنالوجی,4,جابز,3,ری ہائرنگ، 6p، ملائشیا کا ویزا، ملائشیا کا ویزہ، غیر ملکی لیبر، ملائشیا میں ویزا، ملائشیا میں ویزہ،,4,سعودی عرب، سعودی ایئر لائن، سعودیہ کا ویزا، سعودی عرب کا ویزا، عمرہ ویزا، عمرہ ویزہ،,1,سنگاپور میں نوکری، سنگاپور کا ویزا، سنگاپور کا ویزہ، سنگاپور میں جاب، سنگاپور کی نوکری،,3,سوڈان کا ویزا، سوڈان میں جنگ، سوڈان میں پاکستانی،,1,سیاست,11,سیرت النبی,1,صحت,1,قصے کہانیاں,11,کالمز,2,کھیل,12,کوریا میں پاکستانی، کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا میں پاکستانی،,1,ملائشیا آئی سی، پلانٹیشن ورکر، ملائشیا ویزہ، ملیشیا ویزہ، غیر قانونی ورکر,2,وظائف,2,
ltr
item
Naveed e Seher: ہماری بے گناہی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہے؟ نواز شریف
ہماری بے گناہی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہے؟ نواز شریف
Naveed e Seher
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_57.html
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_57.html
true
7135682991932393266
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content