Getlike

Translate

یوٹیوب کا فحش مواد اور زبان سمیت مخصوص پرینک ویڈیوز کی آمدن بند کرنے کا فیصلہ

یوٹیوب نے بالخصوص اپنی ایپ پر ویڈیو ساز افراد اور مشتہرین کے لیے رقم کمانے یا مونیٹائزیشن کے عمل کو مزید سخت کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی ہی...

یوٹیوب نے بالخصوص اپنی ایپ پر ویڈیو ساز افراد اور مشتہرین کے لیے رقم کمانے یا مونیٹائزیشن کے عمل کو مزید سخت کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ نئی پالیسیوں اور ہدایات کی روشنی میں بعض موضوعات کی حامل ویڈیو کی مونیٹائزیشن روکنے کا اعلان کیا ہے جن پر فوری اطلاق بھی ہوسکتا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان یہاں دیکھا جاسکتا ہے جو چند روز قبل منظرِ عام پر آیا ہے۔

ان میں درج ذیل تبدیلیاں شامل ہیں:

بالغان (فحش) مواد اور زبان

ویڈیو کے تھمب نیل میں نامناسب تصویر، زبان اور اس میں شامل کوئی لنک بھی مونیٹائزیشن حاصل نہیں کرسکے گا۔

تشدد اور ماردھاڑ

کسی سیاق و سباق کے بغیر لاشوں کی ویڈیو، یا ویڈیو گیم کا پرتشدد انداز حقیقی لوگوں پر آزمانے، موت کے وقت کی ویڈیو بھی آمدنی حاصل نہیں کرسکیں گی۔ اسی طرح پرتشدد واقعات دکھا کر ناظرین کو حیرت میں ڈالنے والی ویڈیو بھی اب رقم بٹور نہیں سکیں گی۔

خطرناک اور نقصاندہ حرکات یا چیلنج

یوٹیوب اور بطورِ خاص ٹک ٹاک احمقانہ اور خطرناک حرکات، چیلنج اور ویڈیو کےلیے منفی شہرت رکھتا ہے اور یوٹیوب پر ایسی ویڈیو رقم نہیں کماسکیں گی۔ ان میں سے بعض چیلنج سے بالخصوص بچوں کی جان جاسکتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمت کو چیلنج کرنے والے آن لائن رحجانات کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔

نامناسب زبان

یوٹیوب نے نامناسب اور غلط زبان کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اگرچہ ’ہیل یا جہنم‘ اور ’ڈیم یا لعنت‘ جیسے الفاظ پر تو پابندی نہیں لیکن گالیوں اور فحش الفاظ کو پہلے ہی نکال باہر کرنے کا اعلان کیا گی اہے۔ اگرچہ اس میں یوٹیوب نے کچھ عجیب شرائط لگائی ہیں یعنی اگر ویڈیو کے پہلے 8 سیکنڈ کے بعد نامناسب لفظ ہو تو وہ رقم کما سکے گا لیکن پہلے آٹھ سیکنڈ میں غلط اور نامناسب لفظ کو ایک پیسہ بھی نہیں ملےگا۔ یہاں یوٹیوب نے الفاظ کی اقسام کی کوئی خاص وضاحت بھی نہیں کی ہے۔

ویڈیو میں منشیات

عام ویڈیو یا گیم سےوابستہ ویڈیو میں پابندی والی ادویہ اور نشہ آور اشیا کو دکھانا، اس کا ذکر کرنا اب آپ کو رقم سے محروم کرسکتا ہے۔

بے ایمانی کا مظاہرہ

اس نئی پابندی کا مقصد بعض اقسام کی مذاق والی (پرینک) ویڈیو کو روکنا ہے۔ امریکا میں کچھ ویڈیو میں اسٹور اور دکانوں کے ملازموں کی جگہ خود آجاتے ہیں یا ان کی نقالی کرتے ہیں۔ اب اس جگہ کے مالک کی اجازت کے بغیر ایسا کرنے سے ویڈیو کو مونیٹائز نہیں کرنا ہوگا۔ اسی طرح گیمنگ میں چیٹس یا ہیکنگ سافٹ ویئر کا استعمال اور تذکرہ بھی اسی پابندی میں شامل کیا گیا ہے۔

COMMENTS

BLOGGER
Getlike
Name

B4G RAI,1,check malaysia visa online,1,IFTTT,1,Malaysia evisa,1,malaysia immigration,3,malaysia immigration for pakistanis,2,Malaysia visa,1,malaysia visa check online,1,malaysia visa for pakistan,3,malaysia visa for pakistani,3,Naveed e Seher,3,The News International - Entertainment,4,Uncategorized,1,اوورسیز پاکستانی، اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ لاپتہ، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ,1,بلیک لسٹ کتنے سال،,1,بین الاقوامی,125,پاکستان,39,ٹیکنالوجی,4,جابز,3,ری ہائرنگ، 6p، ملائشیا کا ویزا، ملائشیا کا ویزہ، غیر ملکی لیبر، ملائشیا میں ویزا، ملائشیا میں ویزہ،,4,سعودی عرب، سعودی ایئر لائن، سعودیہ کا ویزا، سعودی عرب کا ویزا، عمرہ ویزا، عمرہ ویزہ،,1,سنگاپور میں نوکری، سنگاپور کا ویزا، سنگاپور کا ویزہ، سنگاپور میں جاب، سنگاپور کی نوکری،,3,سوڈان کا ویزا، سوڈان میں جنگ، سوڈان میں پاکستانی،,1,سیاست,11,سیرت النبی,1,صحت,1,قصے کہانیاں,11,کالمز,2,کھیل,12,کوریا میں پاکستانی، کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا میں پاکستانی،,1,ملائشیا آئی سی، پلانٹیشن ورکر، ملائشیا ویزہ، ملیشیا ویزہ، غیر قانونی ورکر,2,وظائف,2,
ltr
item
Naveed e Seher: یوٹیوب کا فحش مواد اور زبان سمیت مخصوص پرینک ویڈیوز کی آمدن بند کرنے کا فیصلہ
یوٹیوب کا فحش مواد اور زبان سمیت مخصوص پرینک ویڈیوز کی آمدن بند کرنے کا فیصلہ
Naveed e Seher
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_67.html
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_67.html
true
7135682991932393266
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content