چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر جیوٹی وی کو ہرجانےکا قانونی نوٹس لندن میں بھجوا دیا گیا۔ اس حوالے سے عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بی...
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر جیوٹی وی کو ہرجانےکا قانونی نوٹس لندن میں بھجوا دیا گیا۔
اس حوالے سے عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ لندن میں وکلا کو جیو ٹی وی کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی جیو ٹی وی کیخلاف لندن میں قانونی دعویٰ دائر کرنےجا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جیو ٹی وی کو ہر جانےکا قانونی نوٹس لندن میں بھجوا دیا گیا ہے جیو ٹی وی کو ہر جانے کے دعوے کا جواب دینے کیلئے 14 دن کا وقت دیا ہے۔
عمران خان نے جیو، شاہزیب خانزادہ اور عمر ظہور کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہو گیا، جیو اور شاہ زیب خانزادہ نے مشہور فراڈیہ کی بےبنیاد کہانی کے ذریعے الزام لگایا، کل بین الاقوامی مطلوب فراڈیہ کی بےبنیاد کہانی کے ذریعے بہتان لگایا گیا۔
COMMENTS