Getlike

Translate

غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے والا نوجوان موت کے منہ میں جا پہنچا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے بہتر روزگار اور روشن مستقبل کے خواب سجائے یورپ جانے کے لیے والا نوجوان ایران میں جان کی بازی ہار گیا۔ اہلخ...

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے بہتر روزگار اور روشن مستقبل کے خواب سجائے یورپ جانے کے لیے والا نوجوان ایران میں جان کی بازی ہار گیا۔
اہلخانہ کے مطابق ’عبدالصمد روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانا چاہتا تھا۔ وہ کسی سے رابطے میں تھا اور رواں ماہ کے آغاز پر گھر سے روانہ ہوا تھا۔ اب سوشل میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ عبدالصمد کی موت ہو گئی ہے اور اس کی میت ایران میں ہے۔انتہائی افسوسناک بات تو یہ ہے کہ عبد الصمد کی میت پاکستان لانے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے مانگے جارہے ہیں۔‘
عبدالصمد کے خالہ زاد بھائی محمد اسد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں معلوم ہوا ہے کہ ایران میں ان کے بھائی کی میت موجود ہے۔ ابھی تک اس کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔‘
ان کے مطابق ’ایک بات یہ بتائی جا رہی ہے کہ عبدالصمد کی موت برف میں پاؤں پھسنے سے ہوئی ہے۔ یہ بھی پتا چلا ہے کہ وہ بارڈر کراس کر رہا تھا۔‘
اسد نے بتایا کہ ’عبدالصمد کا بڑا بھائی سعودی عرب میں کام کی غرض سے موجود ہے۔ اس نے بڑے بھائی سے کچھ عرصہ قبل پیسے منگوائے تھے۔ اور اس کی خواہش تھی کہ وہ بھی بیرون ملک جائے تاکہ معاشی حالات بہتر ہو سکیں۔ اب اطلاع ملی ہے کہ بھائی کی لاش ایران میں ہے اور حوالگی کے لیے ایک بندے سے رابطہ ہوا ہے جس کا کہنا ہے کہ ڈیڈ باڈی پاکستان لانے میں ڈھائی لاکھ روپے لگیں گے۔ یہ بہت بڑی رقم ہے ہمارے مالی حالات اچھے نہیں ہیں۔ مالی حالات کو بہتر بنانے کی نیت سے ہی ہمارے بھائی نے اتنا بڑا فیصلہ لیا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ’عبدالصمد پانچ بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھا اور ہاتھ سے معذور بھی تھا، گھر والے اس کی موت سے افسردہ ہیں۔ اور بے بسی کا یہ عالم ہے کہ اس کی لاش کے حصول کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ عبدالصمد کے جسد خاکی کو پاکستان لانے میں مدد کی جائے۔‘

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے مطابق رواں سال پاکستان میں انسانی سمگلنگ کے 2446 کیسز درج ہوئے ہیں۔ پاکستان میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 791 سمگلرز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
جامعہ کراچی کی شعبہ جرائم کی پروفیسر ڈاکٹر نائمہ سعید کے مطابق انسانی سمگلرز ایران، عرب ممالک اور یورپ تک جانے کے لیے بلوچستان کے سرحدی علاقوں کا استعمال کرتے ہیں۔ جن میں چاغی اور ماشکیل سمیت مندبلو، کلدان، کلاتو اور پنجگور کے راستوں سے لوگوں کو سرحد پار کرواتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی خطرناک سفر ہوتا ہے اور اس پر چلنے والے کم افراد ہی اپنی منزل تک پہنچتے ہیں، لیکن اس کے باوجود بہتر مستقبل کی خواہش لیے سینکڑوں نوجوان ہر روز اس موت کے سفر پر جانے کے لیے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرتے ہیں۔

COMMENTS

BLOGGER
Getlike
Name

B4G RAI,1,check malaysia visa online,1,IFTTT,11,Malaysia evisa,1,malaysia immigration,3,malaysia immigration for pakistanis,2,Malaysia visa,1,malaysia visa check online,1,malaysia visa for pakistan,3,malaysia visa for pakistani,3,Naveed e Seher,3,The News International - Entertainment,4,The Star : News Feed,10,Uncategorized,1,اوورسیز پاکستانی، اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ لاپتہ، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ,1,بلیک لسٹ کتنے سال،,1,بین الاقوامی,125,پاکستان,39,ٹیکنالوجی,4,جابز,3,ری ہائرنگ، 6p، ملائشیا کا ویزا، ملائشیا کا ویزہ، غیر ملکی لیبر، ملائشیا میں ویزا، ملائشیا میں ویزہ،,4,سعودی عرب، سعودی ایئر لائن، سعودیہ کا ویزا، سعودی عرب کا ویزا، عمرہ ویزا، عمرہ ویزہ،,1,سنگاپور میں نوکری، سنگاپور کا ویزا، سنگاپور کا ویزہ، سنگاپور میں جاب، سنگاپور کی نوکری،,3,سوڈان کا ویزا، سوڈان میں جنگ، سوڈان میں پاکستانی،,1,سیاست,11,سیرت النبی,1,صحت,1,قصے کہانیاں,11,کالمز,2,کھیل,12,کوریا میں پاکستانی، کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا میں پاکستانی،,1,ملائشیا آئی سی، پلانٹیشن ورکر، ملائشیا ویزہ، ملیشیا ویزہ، غیر قانونی ورکر,2,وظائف,2,
ltr
item
Naveed e Seher: غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے والا نوجوان موت کے منہ میں جا پہنچا
غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے والا نوجوان موت کے منہ میں جا پہنچا
Naveed e Seher
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_76.html
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_76.html
true
7135682991932393266
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content