Getlike

Translate

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تیندوے کی لاش، شہریوں کی چہ موگیاں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں میں محکمہ جنگلی حیات کے حکام کو ایک تیندوے کی لاش ملی ہے اسلام آباد کے وائلڈ لائف مینجمنٹ ب...

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں میں محکمہ جنگلی حیات کے حکام کو ایک تیندوے کی لاش ملی ہے اسلام آباد کے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ایک مختصر بیان کے مطابق تیندوا مارگلہ ہلز کے علاقے سنہیاری میں مردہ حالت میں پایا گیا. بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیندوے کی موت بلندی سے گرنے کے باعث ہوئی بلندی سے گرنے کے باعث چوٹ تیندوے کے سر پر لگی ترجمان نے بتایا کہ تیندوے کی ہسٹوپتھالوجی رپورٹ کے بعد موت کی دیگر وجوہات کا تعین ہو سکے گا.

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی سربراہ رینا ایس خان نے بتایا کہ یہ ٹائیگر نہیں ایک عام چیتا ہے‘ بظاہر موت کی وجہ کسی دوسرے تیندوے کے ساتھ لڑائی بھی ہوسکتی ہے ’زہر کو بھی خارج از امکان کرنے کے لیے تجزیے کے لیے نمونہ لیباٹری بھیجا گیا ہے جسم پر گولیوں کے سوراخ یا زخم نہیں ہیں. ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ مرنے والا تیندوا بظاہر 10 سے 15 سال عمر کا تھا اس کی لاش دو سے تین دن سے اس علاقے میں پڑی تھی اسلام آباد کے ٹریل ٹو پر گذشتہ دنوں ایک تیندوا دیکھا گیا تھا جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا حکام نے خطرے کے پیش نظر ٹریل ٹو کو بند بھی کر دیا تھا.

رینا ایس خان نے بتایا کہ یہ تیندوا وہ نہیں جو سید پور گاﺅں کے قریب جنگل میں دیکھا گیا تھا مرنے والا بالکل مختلف نیا تیندوا ہے جو سنہیاری کے علاقے میں رہ رہا تھا یہ علاقے سیدپور گاﺅں سے بہت دور ہے. انہوں نے اس حوالے سے بعد میں ایک ٹویٹ بھی کی جس میں کہا گیا کہ تیندوں سے متعلق آگاہی بڑھ رہی ہے چند روز قبل بھی شاہراہ کاغان پر پہاڑی ے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا تھا.

مارگلہ ہلز میں تیندوے کی موجودگی کے تناظر میں اسلام آباد وائلڈ لائف نے گذشتہ ماہ مقامی افراد کو خصوصی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی تھی ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں تیندوا مارگلہ ہلز کی دیہی آبادی کے قریب اکثر دیکھا جاتا ہے، مقامی آبادی اور سیاح غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں. ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ لوگ اکیلے اس علاقے میں نہ جائیں، مقامی آبادیوں کے افراد مویشی جنگل کی طرف چرنے کے لیے نہ بھیجیں، جنگل کے قریب بچے، عورتیں اور ضعیف افراد غیرضروری طور پرگھروں سے نہ نکلیں، رات کے اوقات میں مال مویشی کو چاردیواری کے محفوظ مقام پر باندھیں ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیندوے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے، تیندوے کو نقصان پہنچانے پر سزا یا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے.

COMMENTS

BLOGGER
Getlike
Name

B4G RAI,1,check malaysia visa online,1,Malaysia evisa,1,malaysia immigration,3,malaysia immigration for pakistanis,2,Malaysia visa,1,malaysia visa check online,1,malaysia visa for pakistan,3,malaysia visa for pakistani,3,Uncategorized,1,اوورسیز پاکستانی، اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ لاپتہ، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ,1,بلیک لسٹ کتنے سال،,1,بین الاقوامی,125,پاکستان,39,ٹیکنالوجی,4,جابز,3,ری ہائرنگ، 6p، ملائشیا کا ویزا، ملائشیا کا ویزہ، غیر ملکی لیبر، ملائشیا میں ویزا، ملائشیا میں ویزہ،,4,سعودی عرب، سعودی ایئر لائن، سعودیہ کا ویزا، سعودی عرب کا ویزا، عمرہ ویزا، عمرہ ویزہ،,1,سنگاپور میں نوکری، سنگاپور کا ویزا، سنگاپور کا ویزہ، سنگاپور میں جاب، سنگاپور کی نوکری،,3,سوڈان کا ویزا، سوڈان میں جنگ، سوڈان میں پاکستانی،,1,سیاست,11,سیرت النبی,1,صحت,1,قصے کہانیاں,11,کالمز,2,کھیل,12,کوریا میں پاکستانی، کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا میں پاکستانی،,1,ملائشیا آئی سی، پلانٹیشن ورکر، ملائشیا ویزہ، ملیشیا ویزہ، غیر قانونی ورکر,2,وظائف,2,
ltr
item
Naveed e Seher: مارگلہ کی پہاڑیوں پر تیندوے کی لاش، شہریوں کی چہ موگیاں
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تیندوے کی لاش، شہریوں کی چہ موگیاں
Naveed e Seher
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_98.html
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/2022/12/blog-post_98.html
true
7135682991932393266
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content