ملائیشیا کے امیگریشن ڈپارٹمنٹ (Jabatan Imigresen Malaysia) نے ان افراد کے لیے ایک فہرست جاری کی ہے جو ملک میں ایک سے زیادہ داخلے (multiple e...
ملائیشیا کے امیگریشن ڈپارٹمنٹ (Jabatan Imigresen Malaysia) نے ان افراد کے لیے ایک فہرست جاری کی ہے جو ملک میں ایک سے زیادہ داخلے (multiple entry) ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ہر کیٹگری میں ویزا کے لیے درکار دستاویزات اور تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:
1- کاروباری حضرات:
اس سے مراد وہ غیر ملکی شہری ہیں جو سرمایہ کاری یا کسی کاروباری معاملے میں شرکت کے مقصد سے ملائیشیا میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔
ایسے افراد کے لیے درج ذیل کاغذات درکار ہیں،
✓ سفید پس منظر کے ساتھ پاسپورٹ کی تصویر
✓ درخواست دہندہ کے پاسپورٹ کا پہلا صفحہ (کاپی) پاسپورٹ کی میعاد ملائیشیا میں آمد کے وقت چھ ماہ سے کم نہ ہو۔
✓ سفری ٹکٹ جس کی تصدیق ہو چکی ہو۔
✓ رہائش کے لیے ادائیگی کا ثبوت
✓ تازہ ترین بینک اسٹیٹمنٹ (گزشتہ تین ماہ)
✓ سرمایہ کاری کے لیے، یا کسی کاروباری معاملے کے لیے سرکاری/نجی ایجنسی/اسپانسر کی طرف سے دعوتی خط
✓ دیگر متعلقہ معاون دستاویزات
2- طبی زائرین:
اس زمرے سے مراد وہ غیر ملکی شہری ہیں جو ملائیشیا میں علاج کے خواہاں ہیں۔
ان کے لیے یہ کاغذات درکار ہیں،
✓ سفید پس منظر کے ساتھ پاسپورٹ کی تصویر
✓ درخواست دہندہ کے پاسپورٹ کا پہلا صفحہ جس کی میعاد کی مدت ملائیشیا میں آمد کی تاریخ سے چھ ماہ سے کم نہ ہو۔
✓ سفری ٹکٹ جس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
✓ رہائش کے لیے ادائیگی کا ثبوت
✓ رجسٹرڈ میڈیکل سینٹر سے حوالہ/ علاج کا خط
✓ تازہ ترین بینک اسٹیٹمنٹ (گزشتہ تین ماہ)
✓ دیگر متعلقہ معاون دستاویزات
3- اڑان اور کروز کے مقصد سے زائرین:
اس زمرے سے مراد وہ غیر ملکی شہری ہیں جو گزیٹڈ داخلی راستے کے ذریعے کروز جہاز میں سوار ہو کر ملائیشیا آ رہے ہیں۔
ان افراد کے لیے درج ذیل کاغذات درکار ہیں،
✓ سفید پس منظر کے ساتھ پاسپورٹ کی تصویر
✓ سفری ٹکٹ جس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
✓ رہائش کے لیے ادائیگی کا ثبوت
✓ تازہ ترین بینک اسٹیٹمنٹ (گزشتہ تین ماہ)
✓ سفر کی معلومات
✓ درخواست دہندہ کے پاسپورٹ کا پہلا صفحہ جس کی میعاد کی مدت ملائیشیا میں آمد کی تاریخ سے چھ ماہ سے کم نہ ہو۔
✓ دیگر متعلقہ معاون دستاویزات
4- شادی کی سیاحت کے مقصد سے زائرین:
اس زمرے سے مراد وہ غیر ملکی شہری ہیں جو شادی کی تقریبات میں حصہ لینے یا ملائیشیا میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایسے افراد کے لیے یہ کاغذات درکار ہیں،
✓ سفید پس منظر کے ساتھ پاسپورٹ کی تصویر
✓ سفری ٹکٹ جس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
✓ رہائش کے لیے ادائیگی کا ثبوت
✓ تازہ ترین بینک اسٹیٹمنٹ (گزشتہ تین ماہ)
✓ سفر کی معلومات
✓ درخواست دہندہ کے پاسپورٹ کا پہلا صفحہ جس کی میعاد کی مدت ملائیشیا میں آمد کی تاریخ سے چھ ماہ سے کم نہ ہو۔
✓ دیگر متعلقہ معاون دستاویزات
امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، ملٹی پل انٹری ویزا ان غیر ملکی شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے جنہیں ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے ویزا درکار ہوتا ہے خاص طور پر کاروبار یا حکومتی معاملات کے لیے۔ یہ عام طور پر جاری ہونے کی تاریخ سے تین ماہ سے بارہ ماہ کی مدت کے لیے درست ہے۔ ملٹی پل انٹری ویزا کی میعاد ایک سال ہے۔
ہر داخلہ صرف 30 دنوں کے لیے ہے اور قیام میں توسیع کی اجازت نہیں ہے۔
COMMENTS