پاکستان ڈیفالٹ کرے گا نہ ترقی کرے گا۔ بس ایسے ہی لولا لنگڑا ذلالت کی منزلیں طے کرتا رہے گا۔ ڈیفالٹ کیوں نہیں کرے گا؟ مرا ہوا، مکمل تباہ شدہ ...
پاکستان ڈیفالٹ کرے گا نہ ترقی کرے گا۔
بس ایسے ہی لولا لنگڑا ذلالت کی منزلیں طے کرتا رہے گا۔
ڈیفالٹ کیوں نہیں کرے گا؟
مرا ہوا، مکمل تباہ شدہ پاکستان کسی کے مفاد میں نہیں۔ نہ دوستوں کے نہ دشمنوں کے۔
ترقی کیوں نہیں کرے گا؟
ہماری قوم کا ترقی کرنے والا کردار نہیں ہے۔ ساری قوم بگڑی ہوئی ہے۔ لتروں کے لائق ہے۔ جسکا جتنا بس چلے اتنا ہی بے ایمان ہے۔
کسی سگنل پر کھڑے ہوجائیں ذرا مشاہدہ کریں کتنے لوگ سگنل پر رکتے ہیں اگر پولیس نہیں ہے؟
روڈ کریکٹر ہی قومی کریکٹر ہے۔ کھانے کی دعوتوں میں قوم کی بھوک کھل کر سامنے آجاتی ہے۔
تعلیم پر فوکس نہ صحت پر۔ عدالتیں رنڈی خانہ بن چکی ہیں۔ گورنمنٹ کا ہر ادارہ تنزلی کی گہرائیوں میں گرا ہوا ہے۔ محافظ لوٹ رہے ہیں۔ قوم کا اجتماعی کردار تماش بینوں کی طرح ہے۔
اجتماعی تنزلی میں صاحب بصیرت افراد اور کمپنیز ترقی کرتی رہیں گی۔ قابل افراد اور قابل کمپنیز کیلئے یہ ملک جنت ہے۔ وہ جتنی ترقی کرنا چاہیں کرسکتے ہیں۔
تعلیم پر توجہ دیں۔ ہنر سیکھیں۔ لوگوں کو نفع پہنچانے والے اعمال کریں۔ پیسہ آپکے پیچھے پیچھے آئے گا۔
گورنمنٹ کو ٹیکس دیں۔ اور صدقہ و خیرات اور زکوہ دیتے رہیں۔
پاکستان کی فکر چھوڑیں،
پاکستان ڈیفالٹ کرے گا نہ ترقی کرے گا۔
COMMENTS