مبینہ طور پر ایک لڑکا بنگلہ دیش کے چٹاگانگ سے ایک شپنگ کنٹینر کے اندر بند ملائشیا پہنچ گیا۔ اگرچہ پہلے پہل انسانی اسمگلنگ کے شبہات تھے، لیکن...
مبینہ طور پر ایک لڑکا بنگلہ دیش کے چٹاگانگ سے ایک شپنگ کنٹینر کے اندر بند ملائشیا پہنچ گیا۔ اگرچہ پہلے پہل انسانی اسمگلنگ کے شبہات تھے، لیکن پولیس کی جانب سے تحقیقات کے بعد ان کو مسترد کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ وہ اور اس کے دوست شپنگ کے خالی کنٹینرز کے اندر کھیل رہے تھے۔ کھیل کے دوران وہ ایک کنٹینر میں سو گیا۔ جب وہ بیدار ہوا تو اس نے کنٹینر کو بند پایا۔
خالی کنٹینر مبینہ طور پر مارشل آئی لینڈ کے ساتھ رجسٹرڈ 21,500 dwt کنٹینر جہاز پر لادا گیا تھا۔ بعد میں یہ بحری جہاز 12 جنوری کو چٹاگانگ سے روانہ ہوا اور تقریباً 1600nm کا سفر کرتے ہوئے ملائیشیا کے پورٹ کیلانگ پہنچا۔
تین دن کے بعد، بحری جہاز 15 جنوری کو اپنی منزل پر پہنچا، اور 17 جنوری کو کنٹینر اس جہاز سے اتارا گیا۔ مجموعی طور پر، لڑکے نے آزاد ہونے سے پہلے پانچ دن کنٹینر میں بند گزارے۔
پورٹ کیلانگ میں ایک ڈاک ورکر نے نوجوان کو اس وقت دریافت کیا جب اس نے دستک کی آواز سنی۔ وہ جہاز سے اتارے جانے والے کنٹینرز کا جائزہ لے رہا تھا۔
کنٹینر سے برآمد لڑکا انتہائی کمزور ہو چکا تھا، لیکن اس کے حواس برقرار تھے۔ بعد میں اس کا پولیس نے انٹرویو کیا اور میڈیکل ٹیم نے اس کا چیک اپ کیا۔
خوشگوار انجام کے ساتھ، ملائیشیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے لڑکے کو اسی کنٹینر کے جہاز پر گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا جس پر وہ ملائشیا پہنچا تھا۔
COMMENTS