کوالالمپور ایئر پورٹ سے دو امیگریشن افسران کو غیر قانونی تارکین مدد کی معاونت کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ افسران پر الزام ہے کہ وہ بلیک لس...
کوالالمپور ایئر پورٹ سے دو امیگریشن افسران کو غیر قانونی تارکین مدد کی معاونت کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ افسران پر الزام ہے کہ وہ بلیک لسٹ میں شامل غیر دستاویزی تارکین وطن کو ملک میں داخلے کی اجازت دے رہے تھے۔
ایک بیان میں، امیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل خیر الزمی داؤد نے کہا کہ امیگریشن کاؤنٹرز پر موجود افسران غیر دستاویزی تارکین وطن کو محکمہ کے سسٹم میں ڈیٹا داخل کیے بغیر انٹری سٹیمپ لگا رہے تھے۔
انہوں نے کہا، “ایجنٹوں سے مل کر امیگریشن افسران نے غیر دستاویزی تارکین وطن کے داخلے کا انتظام کیا۔ غیر ملکیوں کو پہلے سے بتایا جاتا کہ فلاں نمبر کاؤنٹر پر جانا ہے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں ان کا من پسند افسر کس کاؤنٹر پر بیٹھا ہے۔”
“امیگریشن افسران کو ہر غیر دستاویزی تارکین وطن کے لیے RM1,000 سے RM2,000 کے درمیان ادائیگی کی جاتی ہے۔ امیگریشن سے کلئیر ہونے کے بعد ایجنٹ انہیں منزل تک لے جاتے ہیں، جہاں وہ غیر قانونی طور پر کام کرتے ہیں۔”
گرفتار ہونے والے غیر دستاویزی تارکین وطن کو ملائیشیا میں سابقہ جرائم کی وجہ سے بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔
خیرالزمی نے کہا کہ دونوں افسران کو سات دن کے لیے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے اور ان سے افراد کی اسمگلنگ اور مہاجرین کی انسداد اسمگلنگ ایکٹ کے تحت تفتیش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو غیر دستاویزی تارکین وطن اور ان کے ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
COMMENTS