ملائشیا : سنگائی بنٹو کے قریب سے نو غیر ملکی افراد کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا ...
ملائشیا : سنگائی بنٹو کے قریب سے نو غیر ملکی افراد کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
ملائیشیا میری ٹائم کمانڈر محمد حنیف محمد یونس نے کہا کہ مذکورہ گروپ نے جمعرات (2 فروری) کی صبح 4.30 منٹ پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
“عوام کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ پانی میں ایک مشکوک کشتی کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ہم نے اسی وقت ایک ٹیم کو اس مقام پر تعینات کیا۔
“جب ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو کشتی کہیں موجود نہیں تھی۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا، “علاقے کا مزید معائنہ کرنے پر غیر ملکیوں کو سنگائی بنٹو کے جنوب مغرب میں تقریباً 290 میٹر کے فاصلے پر ایک کیچڑ والے علاقے میں چھپے ہوئے پایا گیا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ نو انڈونیشین افراد، جن کی عمریں 35 سے 67 سال ہیں، درست شناختی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے اور انہیں امیگریشن ایکٹ 1959/63 کے تحت مزید تفتیش کے لیے میری ٹائم زون کے دفتر لایا گیا۔
COMMENTS