ملائیشیا ویزہ کے لیے درخواست دینے سے پہلے ویزا کے تقاضوں، قوانین اور تمام اہم معلومات کا جاننا انتہائی ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے ک...
ملائیشیا ویزہ کے لیے درخواست دینے سے پہلے ویزا کے تقاضوں، قوانین اور تمام اہم معلومات کا جاننا انتہائی ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ ویزا کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہیں اور تمام ضروری دستاویزات آپ کے پاس موجود ہیں۔ ملائیشیا ویزا کے لیے آن لائن درخواست فارم پر کر کے اپلائی کیا جا سکتا ہے، جس سے مسافروں کو سفارت خانے یا قونصل خانے جانے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ اس سے جہاں وقت کی بچت ہوتی ہے وہیں لمبی قطاروں میں لگ کے ویزہ لینے کی خفت سے بھی بچ جاتے ہیں۔
مسافروں کو درخواست دینے سے پہلے ملائیشیا کے ویزا کے تقاضوں کو پڑھ لینا چاہیے تاکہ ویزا کی درخواست کے دوران کسی قسم کی پیچیدگیوں یا تاخیر سے بچا جا سکے۔ مطلوبہ دستاویزات یا مناسب معلومات فراہم کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں ملائیشیا کا ویزا مسترد ہو سکتا ہے، مطلب یہ ہے کہ تمام اہم دستاویزات اور معلومات کا فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔
ضروری دستاویزات:
ملائیشیا جانے کے لیے، ای ویزا کی درخواست دیتے وقت نہ صرف کچھ دستاویزات کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے بلکہ ملائیشیا میں داخل ہوتے وقت ان دستاویزات کو منظور شدہ ویزا کے ساتھ پیش کرنا بھی ضروری ہے۔ ان دستاویزات کی عدم فراہمی پر آپ کو ملائشیا داخلے سے روک دیا جائے گا۔
ملائیشیا کے ای ویزا کے لیے درج ذیل دستاویزات ضروری ہیں:
1. درست پاسپورٹ(ویزٹ ویزہ کے لیے کم از کم میعاد 6 ماہ)
2. پاسپورٹ سائز تصاویر
3. کنفرم ریٹرن ٹکٹ۔
4. رہائش کا ثبوت (سوائے بھوٹان کے شہریوں کے)
5. نابالغ درخواست دہندگان کو برتھ سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔
ایک بار جب آپ کو اپنا منظور شدہ ملائیشیا ای ویزا مل جاتا ہے، تو آپ اسے پرنٹ کر سکتے ہیں اور ملائیشیا کا سفر کرنے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ملائیشین ایئر پورٹ پر پیش کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات موجود ہیں:
✓ پرنٹ شدہ ای ویزا
✓ درست پاسپورٹ
✓ کنفرم ریٹرن ٹکٹ
✓ رہائش کا ثبوت
✓ ملائیشیا میں اخراجات کے لیے درکار رقم (کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ/کیش/ٹریولر چیک)
قومیت کے لحاظ سے ویزا کے تقاضے:
اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ آپ کو ملائیشیا کے ویزا کی درخواست اور ایئرپورٹ پر ملائیشیا میں داخلے کے لیے کیا فراہم کرنے کی ضرورت ہے، تو آپ یہاں قومیت سے متعلق مزید تقاضے پڑھ سکتے ہیں۔
اگرچہ زیادہ تر ممالک کے لیے ملائیشیا کا ویزہ حاصل کرنے کا طریقہ یکساں ہے لیکن قومیت سے متعلق مخصوص تقاضوں کو چیک کرنا مفید ہو سکتا ہے۔
درج ذیل ممالک ملائیشیا کے ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں:
» بھوٹان
» بنگلہ دیش
» چین
» انڈیا
» مونٹی نیگرو
» میانمار
» نیپال
» پاکستان
» سربیا
» سری لنکا
ویزہ آن ارائیول کی سہولت ان ممالک کو دی گئی جن کے شہریوں کو ملائشیا آنے کے لیے سفارت خانے سے ویزہ لینے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ ملائشیا ایئر پورٹ پہنچ کر انہیں ویزہ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ درج بالا فہرست میں انڈیا اور چین وہ ممالک ہیں جنہیں ویزہ آن ارائیول کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
ملائیشیا ویزہ کے لیے ضروری ہے کہ درخواست دہندہ کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ تک ہو۔ ملائشیا آنے اور جانے کے لیے فلائٹ براہ راست یا صرف سنگاپور، برونائی اور تھائی لینڈ کی ہو تو بہت آسانی رہے گی۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر یقینی بنائیں کہ مذکورہ تمام دستاویزات آپ کے پاس موجود ہیں۔ چھوٹی سی غلطی کی صورت میں آپ کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ممکن ہے آپ کو ڈی پورٹ کر دیا جائے یا بلیک لسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے تمام معلومات کو بار بار پڑھیں اور ان کے مطابق عمل کریں۔ آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔
اپنے موبائل سے آن لائن ویزا اپلائی کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
یہ ویب سائٹ کھل جائے تو ای ویزا والے بٹن کو دبائیں۔
COMMENTS