ملائشیا پہنچنے پر امیگریشن میں دکھانے کے لیے شو منی کی کوئی مقررہ رقم نہیں ہے۔ جب آپ امیگریشن ڈیسک پر پہنچیں تو بس اپنا پاسپورٹ اور ویزا پیش...
ملائشیا پہنچنے پر امیگریشن میں دکھانے کے لیے شو منی کی کوئی مقررہ رقم نہیں ہے۔ جب آپ امیگریشن ڈیسک پر پہنچیں تو بس اپنا پاسپورٹ اور ویزا پیش کریں۔ افسر آپ سے آپ کی واپسی کی ٹکٹ اور/یا ہوٹل کی بکنگ کے بارے میں پوچھ سکتا ہے۔ یہ بہت کم ہوتا ہے کہ وہ فنڈز کے ثبوت کے بارے میں پوچھیں، لیکن آپ کی تمام بکنگ کے بعد آپ کو فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
شو منی کی رقم بہت سے عوامل پر منحصر ہے، اور مسافروں کی ضروریات کے حساب سے یہ رقم کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر ایک مسافر 2 دن کے لیے ملائشیا میں قیام کرنا چاہتا ہے تو وہ کم رقم پر بھی گزارا کر سکتا ہے بنسبت اس مسافر کے جو ایک مہینے تک ملائشیا میں رہنا چاہتا ہے۔
امیگریشن افسران مسافروں کی سوچ سے زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں۔ انہیں شو منی کی رقم دکھا کر بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ وہ آپ کی ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور ٹریول پلان سے اندازہ لگا لیتے ہیں کہ آپ کو اس سفر میں خرچ کرنے کے لیے کتنی رقم درکار ہو گی۔
مسافروں کو بھی چاہیے کہ اپنے ٹریول پلان کے حساب سے کافی فنڈز اپنے پاس رکھیں۔ امیگریشن افسران اس رقم کے بارے میں پوچھیں یا نہ پوچھیں، ملائشیا میں آپ کے قیام کے لیے یہ رقم آپ کی اپنی ضرورت ہے۔
ہوٹل، کھانے، ٹرانسپورٹ اور پرکشش ٹکٹوں کے ساتھ جو پہلے سے ہی بک ہو چکے ہیں آپ کو زیادہ پیسے کی ضرورت نہیں ہے۔ RM100 سے RM150 فی شخص فی دن کافی ہونا چاہیے۔ یہ رقم آپ کیش یا کریڈٹ کارڈ کی صورت میں رکھ سکتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق ملائشیا میں 30 دن قیام کے لیے کم از کم 2 ہزار رنگٹ سے 4 ہزار رنگٹ تک کی رقم ایک مسافر کے لیے کافی ہوتی ہے۔ یہ اس صورت میں ہے جب آپ ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل بکنگ وغیرہ کے لیے پہلے سے رقم ادا کر چکے ہیں۔
انتہائی اہم نقطہ
شو منی کی رقم اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ آپ کو اس بنیاد پر ملائشیا میں داخلے کی اجازت مل جائے گی۔ یاد رکھیں ملائشیا داخلے کے لیے آپ کا حقیقی سیاح نظر آنا ضروری ہے۔ آپ کی چال ڈھال، بول چال، حلیہ اور دیگر عوامل سے افسران کو پتا چلنا چاہیے کہ آپ ملائشیا سیاحت کی غرض سے آئے ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہے تو 4 ہزار رنگٹ حتی کہ 10 ہزار رنگٹ بھی آپ کو ملائشیا میں قانونی داخلے کے کام نہیں آئیں گے۔
COMMENTS