Getlike

Translate

15 منٹ میں ملائشیا کا آن لائن ویزہ حاصل کریں۔

تمام غیر ملکی شہریوں کا ملائیشیا کا دورہ کرنے کا خیرمقدم کیا جاتا ہے لیکن انہیں تمام سفری دستاویزات کی فراہمی اور ویزہ کے حصول کو یقینی بنان...

تمام غیر ملکی شہریوں کا ملائیشیا کا دورہ کرنے کا خیرمقدم کیا جاتا ہے لیکن انہیں تمام سفری دستاویزات کی فراہمی اور ویزہ کے حصول کو یقینی بنانا ہو گا.

کوویڈ 19 کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد جب ملک کی سرحدیں غیر ملکیوں کے لیے کھولی گئیں تو ملائشیا پہنچنے والے تمام سیاحوں کا خیر مقدم کیا گیا. سفید ریت،  گھنے جنگلات، بلند و بالا عمارتیں، سمندری لہریں، سورج کی روشنی اور تازہ ہوا سیاحوں کو ملائشیا کی یاد دلاتی ہے.

 سیاحوں‌ کی سہولت کے لیے ملائیشیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے 2016 میں الیکٹرانک ویزا پروگرام متعارف کرایا تھاجس کے مطابق اہل ممالک کے شہری اس ویزا درخواست کے عمل کو آن لائن مکمل کر سکتے ہیں. سیاح ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے ملٹی انٹری ویزا یا سنگل انٹری ویزا کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں.
ذیل میں ہم ان تمام چیزوں کی وضاحت کریں گے جو آپ کو ملائیشیا کا ویزہ حاصل کرنے سے لیکر سفرکرنے تک جاننے کی ضرورت ہے۔

ملائیشیا کا ویزا کیا ہے؟

ملائیشیا کا ویزا یا ملائیشیا ای ویزا غیر ملکی شہریوں کو ملائیشیا میں داخلے کی اجازت دیتا ہے. یہ ویزہ صرف سیاحتی مقاصد کے لیے دستیاب ہے. اگر آپ ملائیشیا میں کاروبار، کام یا تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو براہ راست سفارت خانے یا قونصل خانے میں مختلف ویزا کے لیے درخواست دینا ہوگی۔ کاروباری لوگ جو ملائیشیا میں تجارت یا کاروبار کی غرض سے جانا چاہتے ہیں انہیں بھی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہوگی.

سیاحوں کے لیے یہ خاص ویزا حاصل کرنے کا عمل مکمل طور پر آن لائن کیا جاتا ہے. ایک بار جب آپ کا ویزا منظور ہو جاتا ہے، تو یہ آپ کے پاسپورٹ سے الیکٹرانک طور پر منسلک ہو جاتا ہے.

ملائیشیا کے ویزا کے لیے کون اپلائی کر سکتا ہے؟

یہ ویزا اب درج ذیل ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے:
چین، بھارت، سری لنکا، نیپال، میانمار، بنگلہ دیش، پاکستان، بھوٹان، سربیا، مونٹی نیگرو، اریٹیریا، ایتھوپیا، گنی بساؤ، آئیوری کوسٹ، لائبیریا، موزمبیق، نائیجیریا، افغانستان، انگولا، برکینا فاسو، برونڈی، کیمرون، وسطی افریقی جمہوریہ، کانگو جمہوری جمہوریہ، کولمبیا، جمہوریہ کانگو، جبوتی، استوائی گنی، گھانا، ہانگ کانگ، کوسوو، مالی، نائجر، روانڈا۔

زیادہ تر مسافروں کو سنگل انٹری ویزا ملتا ہے، سوائے ہندوستانی شہریوں کے، جو ملٹی انٹری ویزہ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں.
غیر ملکی مسافر جو اہل ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہیں انہیں ویزا حاصل کرنے کے لیے قریبی سفارت خانے یا قونصل خانے سے رابطہ کرنا ہوگا.

میں ملائیشیا کے ویزا کے لیے آن لائن اپلائی کیسے کروں؟

ملائشیا کے ویزہ کے لیے آن لائن درخواست کا عمل بہت آسان ہے اور اس کو مکمل کرنے میں 15 منٹ سے زیادہ نہیں لگیں گے. آپ کو ان تین آسان مراحل سے گزرنا پڑے گا. پہلے مکمل طریقہ کار پڑھ کر تمام پراسس سمجھ لیں پھر اسی پوسٹ میں دیئے ہوئے لنک پر کلک کر کے ویزہ کے لیے اپلائی کریں۔

پہلا مرحلہ:

اپنی ذاتی معلومات کے ساتھ ویزا درخواست فارم پُر کریں۔ یقینی بنائیں کہ یہ آپ کے اصل پاسپورٹ اور معاون دستاویزات میں موجود معلومات سے متصادم نہ ہو. معلومات میں کوئی بھی تضاد ویزہ درخواست مسترد ہونے کا سبب بنے گا.

دوسرا مرحلہ:

ویزہ فیس کی ادائیگی سے پہلے ہم آپ کو مشورہ دیں‌ گے کہ درخوست فارم میں درج تمام معلومات کا بغور جائزہ لے لیں.درخواست میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے یہ عمل ضروری ہے. ایک بار جب آپ کو یقین ہو جائے کہ درج کردہ معلومات درست ہیں تو آپ ویزا فیس ادا کر سکتے ہیں.

تیسرا مرحلہ:

تمام معاون دستاویزات جیسا کہ پاسپورٹ کی کاپی، تصاویر وغیرہ اپ لوڈ کریں اور اپنی درخواست جمع کروائیں۔ یاد رکھیں کہ تمام سکین کی گئی دستاویزات کا پڑھنے کے قابل ہونا ضروری ہے. اگر اپ لوڈ کی گئی دستاویزات دھندلی ہیں یا پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے تو دوبارہ سکین کر کے اپ لوڈ کریں. ایسا نہ کرنے پر آپ کی درخواست تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے.
ایک بار جب آپ کا ملائیشیا کا ویزا تیار ہو جائے گا، تو آپ کے دیئے ہوئے ای میل پر بھیج دیا  جائے گا.

ہم تجویز کرتے ہیں کہ درخواست دہندگان ملائیشیا روانگی سے کم از کم 2 ہفتے قبل ویزہ کے لیے درخواست دے دیں.

اگر آپ کو اپنی درخواست بھرنے کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو آپ ہماری ٹیم سے ای میل کے ذریعے admin@naveedeseher.com  رابطہ کر سکتے ہیں. ہماری ٹیم بلامعاوضہ آپ کی معاونت کرے گی۔

ملائیشیا کا ویزا کتنے عرصے کے لیے ہوتا ہے؟

ملائیشیا کا ویزا لگاتار 90 دنوں کی مدت کے لیے کارآمد ہے. سیاحوں کو ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 30 دن تک ملک میں رہنے کی اجازت ہوتی ہے.

آپ کو ملنے والے ویزا کی قسم پر منحصر ہے کہ آپ ملائیشیا میں ایک یا کئی بار داخل ہو سکتے ہیں.

سیاحتی ویزہ پر ہم ملائیشیا میں زیادہ قیام کا مشورہ نہیں دیتے کیونکہ آپ کو جرمانے یا ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر آپ ملائیشیا میں اپنے قیام کو بڑھانا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنے ویزا کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے وزارت خارجہ یا امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرنا ہوگا۔

ملائیشیا کے ویزا کے اخراجات اور پروسیسنگ کا وقت کیا ہے؟

ملائشیا کے ویزہ پر کیٹگری کے حساب سے خرچہ آتا ہے تاہم زیادہ تر سیاحتی مقاصد کے لیے ویزہ حاصل کیا جاتا ہے جس کا پراسسنگ ٹائم تقریبا 6 دن ہوتا ہے جبکہ اس پر 50 سے 80 امریکی ڈالر کے قریب لاگت آ جاتی ہے

ملائیشیا کے ویزا کے تقاضے اور پالیسی کیا ہیں؟

ملائشیا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے، آپ کو درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی

کم از کم 6 ماہ کی میعاد کے ساتھ پاسپورٹ
ویزہ فیس کی ادائیگی کے لیے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ
حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر
پاسپورٹ کے مرکزی صفحہ کی کاپی
سفری پروگرام
ای ٹکٹ نمبر کے ساتھ واپسی کا فلائٹ ٹکٹ (ہندوستانی شہریوں کے لیے جو آن لائن درخواست دینا چاہتے ہیں)
ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت۔ اس دستاویز میں درج تاریخیں درخواست میں منتخب کردہ سفری تاریخوں سے مماثل ہونی چاہئیں.
نابالغوں کے لیے برتھ سرٹیفکیٹ (اگر قابل اطلاق ہو)

ابھی ویزہ اپلائی کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شینجن ویزہ کس ملک کا لینا چاہیے؟ کس ملک کا ویزہ آسانی سے مل جاتا ہے؟

COMMENTS

BLOGGER
Getlike
Name

B4G RAI,1,check malaysia visa online,1,IFTTT,11,Malaysia evisa,1,malaysia immigration,3,malaysia immigration for pakistanis,2,Malaysia visa,1,malaysia visa check online,1,malaysia visa for pakistan,3,malaysia visa for pakistani,3,Naveed e Seher,3,The News International - Entertainment,4,The Star : News Feed,10,Uncategorized,1,اوورسیز پاکستانی، اوورسیز پاکستانیز، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ لاپتہ، اوورسیز پاکستانی سٹوڈنٹ,1,بلیک لسٹ کتنے سال،,1,بین الاقوامی,125,پاکستان,39,ٹیکنالوجی,4,جابز,3,ری ہائرنگ، 6p، ملائشیا کا ویزا، ملائشیا کا ویزہ، غیر ملکی لیبر، ملائشیا میں ویزا، ملائشیا میں ویزہ،,4,سعودی عرب، سعودی ایئر لائن، سعودیہ کا ویزا، سعودی عرب کا ویزا، عمرہ ویزا، عمرہ ویزہ،,1,سنگاپور میں نوکری، سنگاپور کا ویزا، سنگاپور کا ویزہ، سنگاپور میں جاب، سنگاپور کی نوکری،,3,سوڈان کا ویزا، سوڈان میں جنگ، سوڈان میں پاکستانی،,1,سیاست,11,سیرت النبی,1,صحت,1,قصے کہانیاں,11,کالمز,2,کھیل,12,کوریا میں پاکستانی، کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا کا ویزا، ساؤتھ کوریا میں پاکستانی،,1,ملائشیا آئی سی، پلانٹیشن ورکر، ملائشیا ویزہ، ملیشیا ویزہ، غیر قانونی ورکر,2,وظائف,2,
ltr
item
Naveed e Seher: 15 منٹ میں ملائشیا کا آن لائن ویزہ حاصل کریں۔
15 منٹ میں ملائشیا کا آن لائن ویزہ حاصل کریں۔
Naveed e Seher
https://www.naveedeseher.com/2023/04/15.html
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/
https://www.naveedeseher.com/2023/04/15.html
true
7135682991932393266
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content