جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کا عمل جاری ہے۔ پی آئی اے کی پرواز پیر کو ترانوے پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔ بیرون مل...
جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کا عمل جاری ہے۔
پی آئی اے کی پرواز پیر کو ترانوے پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ساجد حسین طوری اور وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد حسین طوری نے کہا کہ سوڈان میں مقیم بارہ سو پاکستانیوں میں سے پانچ سو کے قریب واپس پاکستان آچکے ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت سوڈان سے تمام پاکستانیوں کی واپسی تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے انخلاء کے عمل میں مکمل مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوڈان سے پاکستانیوں کو پاکستان میں ان کے گھروں تک پہنچانے کے تمام اخراجات حکومت برداشت کر رہی ہے۔
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، نقل مکانی کرنے والے افراد نے حکومت کے بروقت فیصلوں اور مملکت سعودی عرب کی جانب سے وطن واپسی کے لیے دی جانے والی حمایت کو سراہا۔
COMMENTS