کوالالمپور – ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے انسانی وسائل کی وزارت کے ایک سینئر اہلکار کو مبینہ طور پر غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی کے سلس...
کوالالمپور – ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے انسانی وسائل کی وزارت کے ایک سینئر اہلکار کو مبینہ طور پر غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی کے سلسلے میں حراست میں لے لیا ہے۔
وزیر برائے انسانی وسائل وی شیوکمار نے جمعرات کو پتراجایا میں جاری اپنے تحریری بیان میں کہا کہ انہیں گرفتاری کی اطلاع ان کے دفتر سے ملی۔
شیوکمار نے کہا کہ چونکہ اس کیس کی ابھی بھی ایس پی آر ایم کے ذریعہ تفتیش کی جارہی ہے وہ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو میں اور وزارت انسانی وسائل تحقیقاتی ایجنسی کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے تک ایسے مفروضے یا قیاس آرائیاں نہیں کرے گا جو کسی بھی فریق کو متاثر کر سکیں۔
مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ SPRM نے وزارت کے ایک سینئر اہلکار اور ایک تاجر کو حراست میں لیا ہے۔ انسداد بدعنوانی کمیشن نے ان دونوں افراد کو کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گزشتہ بدھ کی صبح گرفتار کیا۔
ایس پی آر ایم نے انسانی وسائل کی وزارت کے سینئر عہدیداروں کے دفاتر کی بھی تلاشی لی ہے۔
COMMENTS