ملائشین امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کوالالمپور اور سیلانگور میں منی لانڈرنگ اور الیگل منی چینجر کے خلاف آپریشن کیا۔ سپیشل آپریشن میں ایک بڑے گروہ ...
ملائشین امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کوالالمپور اور سیلانگور میں منی لانڈرنگ اور الیگل منی چینجر کے خلاف آپریشن کیا۔ سپیشل آپریشن میں ایک بڑے گروہ کو حراست میں لیا گیا، جو غیر ملکی چلا رہے تھے۔
انٹیلیجنس اور سپیشل آپریشن ڈویژن کے افسران اور ممبران نے آپریشن میں حصہ لیا۔ 10 مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ منی لانڈرنگ میں ملوث بنگلہ دیشی، انڈین اور انڈونیشین شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
آپریشن کے دوران کل 29 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں 11 بنگلہ دیشی مرد، 5 انڈین مرد، 8 انڈونیشین مرد اور 2 انڈونیشین خواتین شامل ہے۔ ان سب کی عمریں 26 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔
گرفتار افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ دوسرے ملکوں میں غیر قانونی طریقوں جیسا کہ حوالہ، ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجتے ہیں۔ ان کے زیادہ تر گاہک سادہ لوح غیر ملکی ہوتے ہیں۔ یہ اکثر اپنے گاہکوں کے ساتھ بھی دھوکہ کر جاتے ہیں۔
ایک انڈین، ایک بنگلہ دیشی اور ایک انڈونیشین مرد اس گروہ کے سرغنہ ہیں۔ ان کے پاس عارضی وزٹ پاس تھے۔ تین مختلف مقامات سے انہیں گرفتار کیا گیا۔
گروہ کا طریقہ واردات ہے کہ یہ ریسٹورنٹ، گروسری سٹور، موبائل شاپ اور کاسمیٹک سٹور وغیرہ کے طور پر اپنا کام ظاہر کرتے ہیں۔ جبکہ حقیقت میں، پردے کے پیچھے منی لانڈرنگ میں ملوث ہوتے ہیں۔
آپریشن کے دوران منی لانڈرنگ میں استعمال شدہ 300,527 رنگٹ کی نقدی ضبط کی گئی۔ موبائل فون، چند کتابیں اور پیسے بھجوانے کے ریکارڈ والے رجسٹر بھی قبضے میں لئے گئے۔ ضبط کی گئی رقم سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ گروہ سالانہ 108 ملین رنگٹ منی لانڈرنگ کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔
تمام افراد پر امیگریشن ایکٹ 1963/59 اور منی لانڈرنگ ایکٹ 2001 کے تحت جرم میں ملوث ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔ مزید تفتیش کے لیے تمام افراد کو امیگریشن ڈیپو بھجوا دیا گیا ہے۔
COMMENTS