ملائشیا (رپورٹ) وزارت سیاحت، آرٹس اور ثقافت نے امید ظاہر کی ہے کہ وزارت داخلہ غیر ملکی سیاحوں کو ایک سے زیادہ داخلے کا ویزہ (Multiple Entry ...
ملائشیا (رپورٹ) وزارت سیاحت، آرٹس اور ثقافت نے امید ظاہر کی ہے کہ وزارت داخلہ غیر ملکی سیاحوں کو ایک سے زیادہ داخلے کا ویزہ (Multiple Entry Visa ) دینے پر غور کرے گی۔
وزیر سیاحت نے کہا کہ دونوں وزارتوں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ ویزا کی منظوری وزارت داخلہ کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ امید ہے جلد ہی ملٹی انٹری ویزہ کا آغاز کر دیا جائے گا۔
یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ ایک عارضی پالیسی ہوگی، ہمیں سیاحوں کو ملائیشیا واپس لانے کے لیے ایسا کرنا پڑ رہا ہے۔” انہوں نے اجلاس میں شرکت کے بعد کہا۔
“اب تک، سیاحوں کی آمد اپنے ہدف 4.5 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ یکم اگست سے برونائی-ملائیشیا سرحد دوبارہ کھلنے جا رہی ہے۔ اس سال کے آخر تک سیاحوں کی تعداد بڑھ کر 80 لاکھ سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ پہلے سے ہی نظر آ رہا ہے۔ زیادہ تر سیاح سنگاپور سے آتے ہیں۔ اس کے بعد تھائی لینڈ، فلپائن اور ہندوستان سے آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
COMMENTS