ملائشیا (رپورٹ) کوالا کانگسر – پیراک پولیس ریاست میں غیر قانونی تارکین وطن (PATI ) کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے. غیر قانونی سر...
ملائشیا (رپورٹ) کوالا کانگسر – پیراک پولیس ریاست میں غیر قانونی تارکین وطن (PATI) کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے. غیر قانونی سرگرمیوں کی حفاظت کرنے والے افسران یا ارکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔
پیراک پولیس کے سربراہ داتوک میئر فریدالتراش واحد نے کہا ہے کہ یہ یاد دہانی ملکی سرحد کی حفاظت کو بنیادی توجہ دینے کے لیے کرائی جا رہی ہے تاکہ غیر محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لیے آسانی سے دراندازی نہ کی جا سکے.
انہوں نے بتایا کہ پیراک، پینگکلان ہولو میں تھائی لینڈ کے ساتھ ساتھ ہلیر پیراک ضلع سے کیریان تک ملک کے پانیوں سے متصل ہے۔ تمام سرحدی علاقوں میں سخت نگرانی کی جارہی ہے. ہماری سرحدوں کی جانب پیش قدمی کرنے والے غیر ملکی یہ جان لیں کہ انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے.
اگر پیراک PDRM کے اہلکار غیر قانونی تارکین وطن کی اسمگلنگ سہولت کار بنے تو ان کے خلاف بھی سخت قانونی کی جائے گی. ملکی سرحدوں میں ہونے والی دراندازی کسی صورت قابل قبول نہیں. ہم اسے ہر صورت روکیں گیں اس کے لیے چاہے ہمیں اپنے لوگوں کو قربان کرنا پڑ جائے.
اس کے علاوہ، تھائی لینڈ بارڈر کے ذریعے غیر قانونی داخلہ یقینی طور پر ملکی سرحد پر سیکورٹی کو متاثر کرے گا۔ PDRM کو اسمگلنگ کی سرگرمیوں اور غیر قانونی سامان کے داخلے کے خطرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے.
میئر فریدالتراش نے کہا کہ ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے.
موجودہ اراکین کی طاقت کو منظم اور مؤثر طریقے سے متحرک کیا جانا چاہیے. جدید سہولیات سے آراستہ ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کو جان پر کھیل کر سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے.
یہ بھی پڑھیں
رشوت لینے والے پولیس اہلکار عدالت میں پیش
COMMENTS