کیا آپ ملائشیا میں مقیم ہیں اور تھائی لینڈ جانے کے خواب دیکھ رہے ہیں؟ اس آرٹیکل میں ہم وہ تمام ضروری معلومات شیئر کریں گے جو ملائشیا سے تھائ...
کیا آپ ملائشیا میں مقیم ہیں اور تھائی لینڈ جانے کے خواب دیکھ رہے ہیں؟ اس آرٹیکل میں ہم وہ تمام ضروری معلومات شیئر کریں گے جو ملائشیا سے تھائی جانے سے پہلے آپ کے لیے جاننا ضروری ہے۔
تھائی لینڈ جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ایسا سیاحتی مقام ہے جہاں پہنچ کر آپ بور نہیں ہو سکتے۔ کیونکہ یہاں آپ کو ملیں گے خوبصورت تاریخی مقامات، کہیں پرسکون تو کہیں پرجوش ساحل سمندر، لذیذ کھانے، پر آسائش ہوٹلز اور آثار قدیمہ۔ تھائی لینڈ پہنچ کر آپ کو بنکاک، چیانگ مائی، پتایا، کوہ سوموئی اور فوکٹ ضرور جانا چاہیے۔
Creator : Preecha Makjan
کرونا وائرس کے دوران لگائی گئی سفری پابندیاں بھی اٹھا لی گئی ہیں اب آپ بغیر قرنطینہ کے تھائی لینڈ جا سکتے ہیں۔ موسم کی بات کریں تو اپریل سے جولائی تک گرمی کا موسم ہوتا ہے اس دوران سیاح کی اکثریت ساحلوں کا رخ کرتی ہے۔ اسکے بعد مون سون کا موسم شروع ہو جاتا ہے جس میں تھائی لینڈ نہ جائیں تو بہتر ہے۔ نومبر کے بعد موسم بہت اچھا ہو جاتا ہے سیاحوں کا رش بھی بڑھ جاتا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ تانی سنگرات نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ” تھائی لینڈ آنے والے وہ افراد جن کی ویکسین نہیں ہوئی وہ آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کرائیں گے تاہم ویکسن شدہ افراد کے لیے یہ پابندی نہیں ہو گی۔ قرنطینہ کی شرط تمام افراد کے لیے ختم کر دی گئی ہے۔”
ترکی کا ویزہ بہت آسان، بس ایک فارم پر کریں۔
تھائی لینڈ روانگی سے پہلے آپ کے لیے درج ذیل معلومات جاننا انتہائی ضروری ہے
یکم جون 2022 سے ملائیشیا سے تھائی لینڈ ضروری سفری معلومات:
تھائی لینڈ آنے کے لیے ملائشین شہریوں کو ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ 30 دن تک ملائشین شہریوں کو ویزہ فری انٹری و قیام کی سہولت دی گئی ہے تاہم 30 دن سے زیادہ قیام کی صورت میں تھائی سفارت خانے سے ویزہ لینا ضروری ہے۔
5 دن قرنطینہ کر شرط ختم کر دی گئی ہے البتہ غیر ملکی شہریوں کا تھائی لینڈ آنے سے پہلے تھائی پاس کے لیے رجسٹر کرانا ضروری ہو گا۔ یہ شرط تھائی شہریوں کے لیے ختم کر دی گئی ہے۔
اٹھارہ سال سے کم عمر بچے اپنے والدین کے تھائی پاس کے ساتھ بغیر قرنطینہ و ٹیسٹ سفری سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
ملائشیا نے نئے ویزوں کا اعلان کر دیا
تھائی پاس کے لیے ضروری دستاویزات:
تھائی لینڈ پاس کے لیے آن لائن سسٹم بنایا گیا ہے جس کا مقصد سیاحوں کی صحت کی جانچ اور نگرانی و تصدیق کرنا ہے۔ تھائی پاس کے لیے ویکسین کی دو خوراکیں لینے کا سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ کا پہلا صفحہ اور 10 ہزار امریکی ڈالر کوریج کے ساتھ میڈیکل انشورنس ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنا ہو گی۔
غیر ویکسین شدہ افراد کو پہلے کرونا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔ اس کے بعد پاسپورٹ کا پہلا صفحہ، منفی کرونا ٹیسٹ رپورٹ اور 10 ہزار امریکی ڈالر کوریج کے ساتھ میڈیکل انشورنس جمع کرانا ہو گی۔
بس اتنا ہی آسان ہے ملائشیا سے تھائی لینڈ جانا۔
تمام ضروری لنک درج ذیل ہیں۔
COMMENTS