ملائیشیا کے شہریت قوانین کو بڑے پیمانے پر ملائیشیا کی خواتین کے لیے ناپسندیدہ سمجھا جاتا ہے. بالخصوص جو خواتین، بیرون ملک بچوں کو جنم دیتی ہ...
ملائیشیا کے شہریت قوانین کو بڑے پیمانے پر ملائیشیا کی خواتین کے لیے ناپسندیدہ سمجھا جاتا ہے. بالخصوص جو خواتین، بیرون ملک بچوں کو جنم دیتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کے بچوں کو اس ملک کا شہری تسلیم کیا جائے۔
اس مشکل قانون کو شروع کرنے والوں نے اس بارے میں کوئی سرکاری وضاحت نہیں دی ہے۔ شہریت قوانین کو اس انداز میں تیار کیا گیا جو خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہیں۔
اپنے دفاع میں، وزارت داخلہ نے “قومی سلامتی” اور ملائیشین خواتین کے بیرون ملک پیدا ہونے والے بچوں کو دوہری شہریت حاصل کرنے سے روکنے کی وجوہات کا حوالہ دیا تھا۔
تاہم، یہ واضح رہے کہ ملائیشیا کے مردوں کے لیے وفاقی آئین کا آرٹیکل 14(1)(b) موجود ہے۔ اس آرٹیکل کے تحت وہ رجسٹریشن کے آسان عمل کے ذریعے بیرون ملک پیدا ہونے والے اپنے بچوں کو شہریت دلوا سکتے ہیں۔
اس کے برعکس، ملائیشیا کی خواتین جو اپنے بیرون ملک پیدا ہونے والے بچوں کے لیے بھی یہی چاہتی ہیں۔ انہیں وفاقی آئین کے آرٹیکل 15(2) کے تحت ملائیشیا کی شہریت کے لیے درخواست دینی ہوگی۔
درخواست کا یہ عمل طویل اور کٹھن ہے۔ کیونکہ ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے جواب دینے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ پھر بھی اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ بچے کو شہریت دی جائے گی۔ کیونکہ ایسی درخواستیں اکثر مسترد کر دی جاتی ہیں۔
ملائیشیا کی سبینا سید جعفر حسین زیدی کا ہی معاملہ لے لیں۔ جنہوں نے مشہور پاکستانی مصور سید ریاض زیدی سے شادی کی تھی۔ انہوں نے اپنے چار بچوں کو بیرون ملک جنم دیا۔
2008 میں خاندان کے ملائیشیا منتقل ہونے کے بعد، بچوں کی شہریت کا طویل انتظار شروع ہو گیا۔ جس نے خاندان کی ساری جمع پونجی کھا لی، اور بالآخر، سب کچھ بے نتیجہ ثابت ہوا۔
اس کے بعد سے خاندان نے طویل علیحدگیوں کو برداشت کیا ہے۔ کیونکہ کچھ بچے قانونی طور پر ملائیشیا میں نہیں رہ سکتے تھے۔ انہیں تعلیم حاصل کرنے یا بیرون ملک کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
امید کی ہجرت مایوسی پر ختم ہوئی
سبینا اور ریاض نے 14 سال قبل ملائیشیا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت ریاض نے اقوام متحدہ (UN) سے اپنی ملازمت سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
مارچ 2009 میں، انہوں نے آرٹیکل 15(2) کے تحت تین بچوں کے لیے شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ سید علی راغب، سیدہ نیہا بتول اور سیدہ نبا بتول زیدی۔
مذکورہ جوڑے نے پچھلے کئی سال مطلوبہ دستاویزات مرتب کرنے میں گزارے تھے۔ جیسا کہ ملائیشیا کے قانون کے تحت اپنی شادی کا اندراج اور ریاض کے لیے طویل مدتی شریک حیات کا ویزا حاصل کرنا۔
اگرچہ وہ اپنے سب سے بڑے بیٹے کے لیے بھی یہی چاہتے تھے۔ لیکن انہیں بتایا گیا کہ سید محمد جازب، شہریت کے لیے اہل نہیں ہے۔ کیونکہ اس کی عمر 18 سال سے زیادہ تھی۔
سبینا نے فیملی فرنٹیئرز کے ایک سروے میں تبصرہ کیا، “میرا بیٹا 18 سال سے زیادہ کا ہو گیا ہے۔ وہ لمبے عرصے تک ملائشیا میں نہیں رہ سکا۔ ہمیں کبھی بھی اس کے ساتھ ایک خاندان کے طور پر رہنے کا موقع نہیں ملا۔ یہ اب بھی میرا دل توڑتا ہے۔ میں نے اپنے دوسرے بچوں کے لیے درخواست دی ہے۔
کئی سال گزر گئے لیکن ہمیں JPN سے کوئی جواب نہیں ملا۔ ہم خود چیک کرنے گئے تو ہمیں بتایا گیا کہ ہماری درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ اور انہوں نے ہمیں خط بھیج دیا ہے۔ لیکن ہمیں وہ خط کبھی نہیں ملا۔
اس وقت تک، راغب اور نیہا کی عمر پہلے ہی 18 سال سے زیادہ ہو چکی تھی اور ہم ان کے لیے دوبارہ درخواست نہیں دے سکتے تھے۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ ہم اس کے بجائے پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ 2013 میں، ہم نے اپنی درخواست دی، اور 2014 میں، ہمیں مسترد کر دیا گیا۔
ابتدائی طور پر مسترد کیے جانے کے باوجود خاندان نے اسی آرٹیکل 15(2) کے تحت 2016 میں چھٹی بیٹی نبا کی شہریت کے لیے دوبارہ درخواست دی۔ نبا کی عمر اس وقت 17 سال تھی، لیکن آج تک، حکام کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
“جب بھی ہم کال کرتے ہیں، وہ یا تو 50 یا اس سے زیادہ بار ڈائل کرنے پر بھی نہیں اٹھاتے۔ یا پھر حیلے بہانے سے ہماری کال منقطع کر دیتے ہیں۔
مجھے یاد ہے جب ہم یہاں منتقل ہوئے تو میں اپنے خاندان کے ساتھ گھر واپس جانے کے لیے کتنی پرجوش تھی۔ تب میں 40 کی دہائی میں تھی۔ اور اب، میں 60 کی دہائی میں ہوں۔ میرا خاندان بکھرا ہوا ہے اور ہمیں اپنے ہی ملک نے قبول نہیں کیا” سبینا نے بتایا۔
نبا، اب 23 سال کی ہے، فی الحال ملائیشیا میں مقیم ہماری واحد اولاد ہے۔ باقی برطانیہ، پاکستان اور قطر میں مقیم ہیں۔
وہ 10 سالہ ریزیڈنس پاس ٹیلنٹ (RP-T) پر ہے۔ جو اسے یہاں کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ وہ اس وقت تک لڑتی رہے گی جب تک کہ اسے ملائیشیا کی شہریت کے سرکاری طور پر نہیں مل جاتی۔
وفاقی آئین کیا کہتا ہے؟
وفاقی آئین کے آرٹیکل 14(1)(b) کے تحت، 1963 میں ملائیشیا کی تشکیل پر یا اس کے بعد پیدا ہونے والا ہر فرد قانون کے مطابق شہری ہے۔ اور وفاقی آئین کے دوسرے شیڈول کے حصہ II میں سے کسی بھی شرائط کو پورا کرنے والے افراد بھی “قانون کے مطابق شہری” ہے۔ بنیادی طور پر اس کا مطلب ہے کہ وہ خودبخود ملائیشیا کے شہری ہونے کے حقدار ہیں یا اگر وہ شرائط پر پورا اترتے ہیں تو قانون کی وجہ سے شہری ہیں۔
ملائیشیا سے باہر پیدا ہونے والے فرد کے لیے
ملائیشیا کی شہریت کے حقدار ہونے کے لیے پارٹ II کی شرائط کے تحت، سیکشن 1(b) اور سیکشن 1(c) خاص طور پر اس کے “والد” کا اپنی پیدائش کے وقت ملائیشیا کا شہری ہونا ضروری ہے۔
اس میں ملائیشیا کی خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ کیونکہ آرٹیکل 14(1)(b) کے تحت حصہ II کی شہریت کی شرائط صرف “باپ” کا ذکر کرتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ملائیشین خواتین آرٹیکل 14 کے تحت بیرون ملک پیدا ہونے والے اپنے بچوں کو اپنی شہریت دینے کے قابل نہیں ہیں۔
اگرچہ ملائیشیا کی حکومت نے آخر کار وفاقی آئین کے آرٹیکل 8(2) میں ترمیم کی۔ تاکہ ملائیشین شہریوں کے خلاف کسی بھی قانون میں صنفی امتیاز کی اجازت نہ دی جا سکے۔ یہ نیا تحفظ ایکٹ 28 ستمبر 2001 کو نافذ العمل ہوا۔ لیکن حکومت نے ملک کے شہریت کے قوانین کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ بیرون ملک پیدا ہونے والے بچوں کے ساتھ ملائیشین خواتین کے خلاف صنفی امتیاز کو ختم نہیں کیا جا سکا۔
جہاں آرٹیکل 14(1)(b) میں ملائیشیا کے مردوں کو بیرون ملک پیدا ہونے والے بچوں کے لیے ملائیشیا کی شہریت تمام شرائط پوری ہونے کی صورت میں خودکار ہوتی ہے۔ سبینا جیسی ملائیشین ماؤں کو آرٹیکل 15 پر انحصار کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ ان کے بیرون ملک پیدا ہونے والے بچوں کے لیے طریقہ کار اتنا کٹھن کیوں بنایا گیا ہے؟
آرٹیکل 15(2) کے تحت شہریت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنا ملائیشیا کی حکومت پر منحصر ہے۔ کسی بھی شخص کو 21 سال سے کم عمر اور جس کے والدین میں سے کم از کم ایک ملائشین شہری ہو، وہ بطور ملائیشین شہری رجسٹر ہو سکتا ہے۔ اگرچہ اس شخص کے والدین یا سرپرست شہریت کے اندراج کے لیے درخواست دیتے ہیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں سبینا جیسے لوگ ایک گندی قانونی جنگ میں پھنس جاتے ہیں۔
سبینا چلی گئی، اب کیا ہوگا؟
ستمبر 2021 میں ایک نئی امید خاندان میں واپس آگئی۔ جب ہائی کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا کہ ملائیشیا کے شہریت قوانین، خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہیں۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ملائیشیا کی مائیں جن کے بچے بیرون ملک پیدا ہوتے ہیں انہیں بھی ملائیشیا کی شہریت کا حقدار ہونا چاہیے۔
ہائی کورٹ نے ملائیشیا کی حکومت، وزیر داخلہ اور این آر ڈی کے ڈائریکٹر جنرل کے خلاف دائر مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ یہ فیصلہ فیملی فرنٹیئرز اور بیرون ملک پیدا ہونے والے بچوں کی چھ متاثرہ ملائیشین ماؤں کے حق میں آیا تھا۔
تاہم حکومت نے فیصلے کے خلاف اپیل کی اور اپیل کورٹ رواں سال 5 اگست کو اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔
ہائی کورٹ اور کورٹ آف اپیل دونوں نے اپیل کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے، ستمبر 2021 کے فیصلے کے اثر کو روکنے یا معطل کرنے کی حکومت کی اپیل کو مسترد کر دیا۔
اس سے ملائیشیا کی ماؤں کے لیے دسمبر 2021 کے آخر سے آرٹیکل 14(1)(b) کے تحت اپنے بیرون ملک پیدا ہونے والے بچوں کی شہریت کے لیے درخواست دینے کی راہ ہموار ہوئی۔
اب تک، مقدمے میں شامل تمام چھ ملائیشین ماؤں نے آرٹیکل 14(1)(b) کی درخواستیں دینے کے بعد اپنے بچوں کے لیے شہریت حاصل کر لی ہے۔
ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد، سبینا اور نبا نے این آر ڈی سے دوبارہ رابطہ کیا۔ انہیں امید تھی کہ وہ شہریت کی نئی درخواست دائر کریں گے۔
نبا نے کہا کہ NRD نے جواب دیا ہے کہ اسے تازہ درخواست کے لیے دستاویزات کی فہرست درکار ہے۔ اور یہ کہ انہیں دستاویزات دوبارہ پاکستان سے بھیجنا ہوں گی۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ سبینا رواں سال مارچ میں انتقال کر گئی ہیں۔ وہ اپنے بچوں کے لیے شہریت کی خواہش کو پورا ہوتے نہیں دیکھ سکیں۔ ان کا خاندان ابھی تک کاغذی کارروائی کو ترتیب دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
نبا کو اب اس بات پر تشویش ہے کہ اسے ایک نئی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بیرون ملک پیدا ہونے والے اس کے ایک دوست نے بتایا کہ جب آرٹیکل 14(1)(b) کے تحت شہریت کی درخواست این آر ڈی کو جمع کرائی جائے تو اس کی ملائیشین والدہ کا موجود ہونا ضروری ہے۔
“ہمیں درخواست جمع کرانے کا موقع نہیں ملا۔ ہم ابھی بھی ان دستاویزات کو انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی وقت، میں نے ایک دوست سے بات کی جو میری طرح ہے۔ اور اس نے بتایا کہ وہ بھی اس مرحلے سے گزر چکا ہے۔ جب اس نے درخواست دی تو اس سے ماں کے بارے میں پوچھا گیا۔ میرے دوست نے بتایا کہ ماں کا انتقال ہو چکا ہے۔ تو اسے یہ کہہ کر درخواست واپس کر دی گئی کہ ماں کا حاضر ہونا ضروری ہے۔ کیا یہ اداروں کا پاگل پن نہیں ہے؟
قانونی نقطہ نظر
میڈیا کے رابطے پر وکیل لطیفہ کویا نے بتایا کہ یہ مسئلہ پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ بچوں کے پیدائش سے لیکر اب تک تمام دستاویزات موجود ہیں۔ جو ملائیشیا کی شہریت کے اہل ہونے کے لیے اہم ہیں۔
“اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے والد فوت ہو گئے ہیں، یا آپ کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ ہاں پیدائشی سرٹیفیکیٹ کا ہونا ضروری ہے۔ ایسا کوئی قانون نہیں ہے جہاں آپ کو اپنے فوت شدہ والدین کو پیش کرنا ضروری ہو۔
“وہ غیر قانونی پابندیاں لگا کر اس قانون کو سخت بنا رہے ہیں۔ یہ آئینی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے فرائض کی خلاف ورزی ہے۔” انہوں نے این آر ڈی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف این آر ڈی کے اہلکار ایسا مطالبہ کرتے ہیں جو درخواست گزار کے آئینی حقوق سے انکار کرتے ہیں۔ بلکہ یہ بھی کہ قانون ایسی ضرورت کو لازمی قرار نہیں دیتا۔
انسانی حقوق اور شہریت کے مسائل سے متعلق معاملات کو نمٹانے والی لطیفہ نے مزید کہا، “شہریت کا قانون یہ نہیں کہتا کہ والدین کا زندہ ہونا ضروری ہے۔”
ایک بیٹا اپنی مایوسی کو قلم بند کرتا ہے۔
میڈیا کو لکھے گئے ایک جذباتی خط میں، سبینا کے پاکستان میں مقیم دوسرے بیٹے، علی نے ریاست پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ وہ پریشان تھا کہ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کے خاندان کو اکیلا چھوڑ دیا گیا۔
انہوں نے ملائیشیا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو دیکھے اور ان جیسے دیگر لوگوں کو آسانی فراہم کرے۔
“اس سب کے بعد، ان میں سے بہت سے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ جیسے کہ اتنے سخت قوانین کیوں ہیں؟ کیا یہ انسانیت سے زیادہ اہم ہے؟ جب اللہ نے یہ خاص رشتے بنائے ہیں۔ تو پھر ہم ان رشتوں کو توڑنے کے لیے یہ ساری رکاوٹیں کیوں کھڑی کر رہے ہیں؟” کہنے کو تو ملائیشیا اپنے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ کیا بنیادی انسانی حقوق ایسے پورے ہوتے ہیں؟ تعلقات اس طرح چلتے ہیں؟
یہ فطرت ہے، آپ بچوں کو ان کے والدین سے الگ کیوں کریں گے؟
“ہم نے قومیت حاصل کرنے کے لیے بہت جدوجہد کی ہے۔ تاکہ ہم اپنے والدین کے قریب ہو سکیں اور اس لیے ہم کم از کم ان سے مل سکیں۔ ذرا تصور کریں کہ والدین سے ملنے کے لیے ہمیں کتنا خرچ کرنا پڑتا ہے۔ ٹکٹوں، ہوٹلوں اور ویزوں پر، اپنے ہی وطن جانے کے لیے، جسے ہم گھر کہتے ہیں۔
ہم اپنی والدہ کی قبر پر جانا چاہتے ہیں اور وہاں ان کے لیے دعا کرنا چاہتے ہیں؟ اس کے لیے بھی ہمیں ویزہ لینا پڑتا ہے۔ مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔
علی نے لکھا، “اتنے سخت ضابطے کیوں ہیں؟ کیوں موت کے بعد بھی آپ ایک ماں کو اس کے بچوں سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ حکومت کو اس بارے میں کچھ کرنا چاہیے۔ ہم نے بہت کوششیں کی ہیں۔”
یہ بھی پڑھیں
COMMENTS