نوٹ : یہ پوسٹ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرکاری اعلان (Official Announcement) ہے. ہم ملائیشیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ (JIM) کی جانب سے مورخہ...
نوٹ : یہ پوسٹ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرکاری اعلان (Official Announcement) ہے.
ہم ملائیشیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ (JIM) کی جانب سے مورخہ 3 اکتوبر 2022 (پیر) کے اعلان کا حوالہ دیتے ہیں۔ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے غیر ملکی افراد کے لیے (30) دنوں کے سوشل وزٹ پاس (PLS@XPATS) کی نئی سہولت کا آغاز کیا ہے۔
اس سہولت کی شرط منتخب شعبوں میں اہم کاموں کی انجام دہی کے لیے درج ذیل ہے:
اجازت یافتہ شعبے:
1) سرکاری شعبہ
2) حکومت سے منسلک کمپنیاں (جی ایل سی)
3) پرائیویٹ سیکٹر
اجازت یافتہ ذیلی شعبہ جات:
1) سیکیورٹی اور دفاع
2) مینوفیکچرنگ
3) تعمیر
4) تیل، گیس اور توانائی
5) فنانس اور بینکنگ
6) الیکٹریکل اور الیکٹرانکس
7) تھوک اور پرچون
8) سیاحت
9)کاروباری خدمات
10) اجناس
11) تعلیم
12) زراعت
13) معلومات، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر
14) صحت اور طبی
ہائرنگ کمپنی، امیگریشن آن لائن سسٹم https://mtp.imi.gov.my/plsXpats کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتی ہے۔ پروسیسنگ کا وقت مکمل دستاویز جمع کرانے پر تین (3) سرکاری دن ہیں۔
زیادہ سے زیادہ (30) دنوں کے سوشل وزٹ پاس (PLS@XPATS) کے ساتھ کام کرنے کی اجازت کی توثیق امیگریشن انٹری پوائنٹ پر کی جائے گی، جو کہ منظوری لیٹر کے ساتھ مشروط ہے۔
مزید معلومات اور اس نئی سہولت سے متعلق کسی بھی سوال کے لیے plsxpated@imi.gov.my پر ای میل کریں۔
شکریہ
مائی ایکسپیٹس MYXpats سینٹر
COMMENTS