سمپانگ امپات میں بینک کے سامنے ناسی لیماک بیچنے والی کی کہانی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور ملائیشیا میں بہت سے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ تین...
سمپانگ امپات میں بینک کے سامنے ناسی لیماک بیچنے والی کی کہانی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور ملائیشیا میں بہت سے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔
تین دن پہلے سوشل میڈیا بشمول نوید سحر کے پلیٹ فارم پر خاتون کے بارے میں پوسٹ شیئر کی گئی۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ خاتون 1 رنگٹ میں ناسی لیماک بیچ رہی ہے۔ اس کی مدد کے لیے ناسی لیماک خریدنی چاہیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ خاتون کے بارے میں ملائشیا بھر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر دی گئی۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک رنگٹ میں ناسی لیماک پورے ملائشیا میں مشہور ہو گئی۔
خاتون نے بتایا کہ مسلسل تین دن سے ناسی لیماک کی سیل میں واضع اضافہ ہوا ہے۔ کل تک تمام آرڈر بک ہو چکے ہیں۔ خاتون اور اس کے بچوں کے چہروں پر خوشی واضع ہے۔
خاتون کو بغیر کسی خرچ کے سمپانگ امپات کے رمضان بازار میں ایک سٹال کھولنے کی دعوت ملی ہے اور تمام سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ ایک چینی تاجر ہے جس نے عید الفطر کے بعد مستقل بنیادوں پر اپنے ساتھ کاروبار کرنے کی دعوت دی۔
خاتون نے کہا، “ملائیشیا والوں کے دل کتنے شریف ہیں۔ میں بہت متاثر ہوں۔ اس عطیہ اور مدد سے میں صرف ایک ہی چیز سیکھ سکتی ہوں کہ ملائشین لوگ بہت خیال رکھنے والے ہیں اور مذہب اور نسل سے قطع نظر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔”
COMMENTS