ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ انسپکٹر وقار حسین کی سربراہی میں ایف آئی اے ٹیم ک...
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ انسپکٹر وقار حسین کی سربراہی میں ایف آئی اے ٹیم کا نوب ٹاون میں چھاپہ۔ انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم محمد سعید کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم نے متعدد شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر پیسے وصول کئے۔ ملزم دعا ٹریڈ اینڈ ٹیسٹنگ سینٹر کے نام سے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا کاروبار کر رہا تھا۔ محمد سعید بغیر لائسنس کے اوورسیز ایمپلائمنٹ کا کاروبار کر رہا تھا۔ دوران چھاپہ ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹس و دیگر دستاویزات برآمد کر لئی گئی۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور ریاض خان نے انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی اسکواڈ تشکیل دئیے ہیں۔
ایف آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے میں ایف آئی اے کا ساتھ دیں۔ کسی بھی غیر قانونی ویزا ایجنسی یا ایجنٹ کی اطلاع فوری طور پر قریبی ایف آئی اے آفس میں دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام سیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان ایف آئی اے
COMMENTS